• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ میں ہندوستان کی شاندار فتح

Updated: September 10, 2025, 10:15 PM IST | Dubai

ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو ۹؍وکٹ سے شکست دے دی۔ امارات کی ٹیم محض ۵۷؍رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان نے ایک ہی وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔

Kuldeep Yadav.Photo:INN
کلدیپ یادو۔ تصویر:آئی این این

بدھ کو ایشیا کپ ٹی ۲۰؍ ٹورنامنٹ میں دُبئی میں ہونے والے میچ میں ہندوستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کو ۹؍وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ ہندوستان نے امارات کی ٹیم کو پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ۵۷؍رن پر ڈھیر کردیا اور ۳ء۴؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۶۰؍ رن بناکر میچ جیت لیا۔ ہندوستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے ۳۰؍ رن بنائے۔ شبھ من گل  نے ۲۰؍ اور کپتان سوریہ کمار یادو نے ۷؍رن بناکر میچ جیت لیا۔ ہندوستان اگلا میچ ۱۴؍ ستمبر کو پاکستان سے ہوگا۔

اس سے قبل کلدیپ یادو (۷؍ رن دے کر۴؍ وکٹ) اور شیوم دوبے (۴؍رن دے کر۳؍ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بدھ کو ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۵۷؍ رن  کے اسکور پر ڈھیر کر دیا۔
 بدھ کو  ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری یو اے ای کی ٹیم کے لیے عالیشان شرافو اور کپتان محمد وسیم  نے پہلے  وکٹ کے لیے۲۶؍ رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں جسپریت بمراہ نے عالیشان شرافو (۱۷؍ گیندوں پر ۲۲؍ رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں ورون چکرورتی نے محمد زوہیب (۲؍ رن) کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔
اس کے بعد ہندوستانی گیند بازی کے حملے کے سامنے یو اے ای کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر ٹک نہ سکا۔ راہل چوپڑا (۳)، ہرشیت کوشک (۲)، حیدر علی (ایک) اور محمد وسیم (۱۹) کو کلدیپ یادو نے آؤٹ کیا۔ آصف خان (۲)، دھرو پراشر  (ایک) اور جنید صدیقی (صفر) کو شیوم دوبے نے اپنا شکار بنایا۔
ہندوستانی گیند بازی کے حملے کے سامنے یو اے ای کی ٹیم۱ء۱۳؍ اوورس میں۵۷؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کے لیے کلدیپ یادو نے۱ء۲؍ اوورز میں ۷؍ رن دے کر۴؍ وکٹ  لئے۔ شیوم دوبے نے ۲؍ اوورس میں۴؍ رن دے کر ۳؍وکٹ لئے۔ جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK