Inquilab Logo

سنجے کا ’کے جی ایف۲‘‘ میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار 

Updated: January 15, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’کے جی ایف۲‘ میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار کردیا

Sanjay Dutt. Picture:INN
سنجے دت ایکشن مناظر خود کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’کے جی ایف۲‘ میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ کے منا بھائی ویسے تو ہر طرح کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں لیکن ایکشن میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے کریڈٹ میں کئی یاد گار ایکشن فلمیں ہیں  اور اب وہ اپنی اگلی فلم میں بھی دھماکہ دار ایکشن دکھانے والے ہیں۔سنجے دت فلم ’کے جی ایف چیپٹر۲‘ کے ذریعے کنڑ فلموں میں ڈیبیو کرنے والے  ہیں جس میں وہ ایک سپر ولن ’ادھیرا‘ کا کردار ادا کریں گے۔ سنجے دت نے اس کردار کیلئے کئی ماہ کی ٹریننگ لی ہے، جس کے بعد انہوں نے فلم کے یونٹ کو سخت ہدایات کردی ہیں کہ وہ فلم میں اپنے سارے ایکشن مناظر خود ہی فلمائیں گے اور ان سینز کیلئے باڈی ڈبل کا استعمال نہیں کریں گے۔فلم کے یونٹ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلم میں کئی ایکشن مناظر ہیں۔ جب سنجے دت نے بتایا کہ وہ باڈی ڈبل کے بغیر ایکشن مناظر کی عکس بندی کریں گے تو پروڈکشن ٹیم نے انہیں حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے روکنے کی کوشش کی  لیکن سنجے دت نے اپنا موقف برقرار رکھا۔ ان کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے ایکشن مناظر خود نہیں کیے تو فلم میں ولن ادھیرا کا خطرناک معیار ختم ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ’کے جی ایف۲‘‘ کے علاوہ سنجے دت کرن ملہوترا کی اگلی فلم میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اکشے کمار اور سونو سود کے ہمراہ بھی فلم میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK