Inquilab Logo Happiest Places to Work

سارہ علی خان نے کم وقت میں اپنی صلاحیتیں ثابت کیں

Updated: August 12, 2026, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مشہور اداکارسیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے دور جدید کی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Sara Ali Khan. Picture: INN
سارہ علی خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مشہور اداکارسیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے دور جدید کی مشہور اور کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کم وقت میں اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔سارہ علی خان کا جنم ۱۲؍ اگست ۱۹۹۵ء کو ہوا تھا ۔ شہرت کا ایک عنصر انہیںسیف علی خان کی بیٹی ہونےکی صورت میںحاصل ہوگیاتھا لیکن فلمی کریئر میں انہیںجدوجہد کاسامنا کرنا پڑا  اورایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی کےسامنے ہاتھ جوڑ کرفلم میںموقع دینے کی درخواست کی تھی۔ 

کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعدسارہ علی خان نے ۲۰۱۸ء میں ’کیدارناتھ‘ کے ساتھ اپنے فلمی کریئرکی شروعات کی ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کلیدی کردار میں تھے۔ اس کے بعد انہو ںنے روہت شیٹی کی فلم ’سمبا ‘میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ دونوں فلمیں تجارتی لحاظ سے کامیاب رہیں ۔ کیدار ناتھ کیلئے سارہ علی خا ن کوبہترین ڈیبواداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، بعدازاںاسی زمرے میںانہوں نے اسکرین ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔۲۰۱۹ء میںسارہ علی خان کوفوربس انڈیا کی ۱۰۰؍ مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا جو اس بات کا ثبوت تھا کہ انتہائی کم وقت میںوہ شہرت کے ایک مقام پر پہنچ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’ ’ٹاکسک‘‘ کے ٹریلر لانچ پر راکنگ اسٹار یش کی تعریف سے اکشے اوبرائے جذباتی ہوگئے

سارہ علی خان کی مشہور فلموںمیںکیدارناتھ ، سمبا، لوآج کل ، قلی نمبروَن، اترنگی رے ، گیس لائٹ، راکی اور رانی کی پریم کہانی، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے ، مرڈر مبارک اور اے وطن میرے وطن قابل ذکر ہیں۔ فلم ’اے وطن میرے وطن ‘میں انہوں نے خاتون مجاہد آزادی اوشا مہتا کا کردار ادا کیا تھا جنہوں نے آزادی کی جدوجہد کے دوران خفیہ کانگریس ریڈیو پر عوام میں بیداری لانے کا کام کیا تھا۔ ناقدین نے اس فلم اور سارہ علی خان کے کردار کی ستائش کی تھی۔

فلموںکے علاوہ سارہ علی خان کی ذاتی زندگی ان کی والدہ امریتا سنگھ اورسیف علی خان کی دوسری بیوی کرینہ کپو رکی وجہ سےاکثر موضوع بحث رہتی ہے۔سارہ صرف۴؍ سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا۔ وہ ایک اشتہار میں نظر آئیں۔ سیف نے کہا تھا کہ سارہ نے شکاگو میں ایشوریہ رائے کی اسٹیج پرفارمنس دیکھی جس کے بعد انہوں نے بھی اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: نَصیرالدین شاہ اور پیوش مشرا میں لفظی جنگ، کنگنا رناوت بھی تنازع میں کود پڑیں

جب سارہ۹؍ سال کی تھیں، تب ان کے سامنے سیف علی خان اور امریتا سنگھ میںطلاق ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق امریتا نے بچوں  کو اپنے پاس رکھا تھا اور سیف کو اپنے دونوں بچوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اب سارہ اور ابراہیم بچوں سے زیادہ دوست ہیں۔ سارہ کے کرینہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں اور وہ کرینہ کی پیشہ ورانہ مہارت سے بہت متاثر ہیں۔

سارہ علی خان نوعمری میں بہت زیادہ وزنی تھیں ۔ وہ پولی سسٹک اووری سنڈروم نامی بیماری کا شکار تھی جس کی وجہ سے ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا۔ بیماری سے ابھر نے کے بعدانہوں نے اپنے وزن کو نہ صرف کنٹرول کیا بلکہ مجموعی صحت پرتوجہ دی اور ایک فٹ اداکار کے طورپر اپنی شناخت قائم کی۔ پردےسوشانت سنگھ راجپوت (آنجہانی)، رنویر سنگھ، ورون دھون، وکرانت میسی، آیوشمان کھرانہ، کارتک آرین جیسے اداکاروں کے ساتھ سارہ علی خان کی جوڑی پسند کی گئی ہے۔ ذاتی زندگی میں ان کا نام شبھ من گل کےساتھ جوڑاگیا تھا جس کی انہوں نے تردید کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK