Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سرفروش ۲‘‘ پر کام جاری ہے: عامر خان کی تصدیق

Updated: June 06, 2025, 7:37 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اپنے انٹرویو میں تصدیق کی کہ ۱۹۹۹ء کی ان کی فلم ’’سرفروش‘‘ کے سیکویل کی تیاری جاری ہے۔ ’’سرفروش ۲‘‘ کی اسکرپٹ تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

Aamir Khan in a scene from the film "Sarfarosh". Photo: INN
عامر خان فلم’’ سرفروش‘‘ کے ایک منظر میں۔تصویر: آئی این این

عامر خان نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں ’’سرفروش‘‘ بھی شامل ہے۔ فلم آج بھی دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ حال ہی میں اداکار نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ۱۹۹۹ء کی ان کی مشہور فلم کا سیکویل تیار ہو رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ’’سرفروش ۲‘‘ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ ’’سرفروش‘‘ میں ان کے مقابل سونالی بیندرے مرکزی کردار میں تھیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکونز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے تصدیق کی کہ ’’سرفروش ۲‘‘ بن رہی ہے۔ جب بہترین فلم بنتی ہے تو اس کے سیکویل کے بارے میں آپ زیادہ چوکنا ہوجاتے ہیں۔ سیکویل پہلی فلم جتنا یا اس سے زیادہ شاندار ہونا چاہئے۔ ’’سرفروش ۲‘‘ پر ابھی کام جاری ہے۔ اس کی اسکرپٹ واقعی بہت اچھی ہے۔‘‘ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bollywood Hungama🎥 (@realbollywoodhungama)

یاد رہے کہ ’’سرفروش‘‘ کی ہدایتکاری جان میتھیو متھن نے کی تھی۔ فلم میں عامر نے اے سی پی اجے سنگھ راٹھوڑ کا کردار ادا کیا تھا۔ عامر خان فی الحال ’’ستارے زمین پر‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں جو ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK