Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکولوں کے پاس اناج کا ذخیرہ ختم ، مڈڈے میل کی کھچڑی خطرےمیں

Updated: July 28, 2026, 11:15 AM IST | Yavatmal

نئے سال میں اسکولوںکو چاول فراہم نہیں کئے گئے ، پچھلے سال کے چاول سے کام چلایا گیا جو ختم ہونےکو ہے۔

This series is about to end (file photo)
یہ سلسلہ بند ہونے کے درپے ہے ( فائل فوٹو)

اگرچہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کو ایک ماہ گزر چکا ہے لیکن اسکولوں کے کھانے پکانے کیلئے درکار چاول تاحال اسکولوں میں نہیں پہنچ سکے۔ اپریل میں جو چاول ملے تھے  اساتذہ اسی سے اب تک کھچڑی پکا کر بچوں کو پیش کر رہے ہیں۔ تاہم اب آدھے سے زیادہ اسکولوں میں اناج کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔ چونکہ زیادہ ترا سکولوں میں چاول دستیاب نہیں ہیں، اس لئے ا سکول کی طرف سے طلبہ کو کھانا کھلانے کا سلسلہ بند ہو سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چندر پور: ایم آئی ایم کارپوریٹر اظہر شیخ پر قاتلانہ حملہ، کانگریس پر حملہ

ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن اور امداد یافتہ اسکولوں میں زیر تعلیم اول تا ہشتم جماعت کے طلبہ کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ریاست میں ۸۳؍ ہزار ۶۶۵؍اسکول ہیں۔ ان اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے کل ایک کروڑ ۸؍ لاکھ طلبہ اس اسکیم سے مستفید ہوتے ہیں۔ اسکولوں کو فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام سے مفت چاول فراہم کئے جاتے ہیں، اور حکومت کی جانب سے سبزیوں، ایندھن، تیل اور مسالوں کیلئے سبسیڈی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اسکول ۳۰؍ جون سے شروع ہوئے تھے۔ تاہم چاول کا ذخیرہ ابھی تک اسکولوں تک نہیں پہنچا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرانسپورٹ سپلائی کنٹریکٹر کے ساتھ حکومت کا معاہدہ جون میں ختم ہو گیا تھا۔ اس پر تاحال کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اپریل میں ملنے والے اناج سے اساتذہ اور پرنسپل اسکولوں میں کھچڑی پکا رہے ہیں۔ اب، آدھے سکولوں میں اناج کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے، جب کہ کچھ اسکولوں میں ایک ہفتے تک کے چاول باقی رہ گئے ہیں۔ اسکولوں نے بھی چاول کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کو لکھنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، اسکولوں سے کہا جا رہا ہے کہ جلد سپلائی شروع کی جائے گی، یہ بتاتے ہوئے کہ ابھی نئے معاہدہ پردستخط نہیں ہوئے ہیں۔اسکول نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ کو معلوم  ہے کہ اسکولوں میں دستیاب چاول کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے، جبکہ کچھ اسکولوں نے تحریری طور پر حکام کو اس کی اطلاع دی ہے۔ اب اسکول نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اسکولوں سے معلومات طلب کی ہے کہ اسکولوں میں اناج کا کتنا ذخیرہ باقی ہے؟ ان جگہوں پر جہاں اناج کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی اسے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ متعلقہ محکمے نے چاول کی سپلائی کے حوالے سے دو مرتبہ حکومت سے رہنمائی بھی مانگی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK