• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو نے۹۶۱؍ واں گول داغا، النصر کی فتح نے خطاب کی جنگ تیز کردی

Updated: February 01, 2026, 4:07 PM IST | Riyadh

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گول اسکورنگ مشین کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے کیریئر کا ۹۶۱؍ واں گول مکمل کر لیا۔ النصر نے خلود کے خلاف ۰۔۳؍گول کی یکطرفہ کامیابی حاصل کر کے سعودی پرو لیگ کے خطاب کی دوڑ کو ایک بار پھر دلچسپ بنا دیا ہے۔

Cristiano Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گول اسکورنگ مشین کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے کیریئر کا ۹۶۱؍ واں گول مکمل کر لیا۔ النصر نے خلود کے خلاف ۰۔۳؍گول کی یکطرفہ کامیابی  حاصل کر کے سعودی پرو لیگ کے خطاب کی دوڑ کو ایک بار پھر دلچسپ بنا دیا ہے۔النصر نے حریف ٹیم خلود کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ 
میچ کے دوران رونالڈو، سیماکن اور کومین نے گول اسکور کیے۔ جوواؤ فیلکس نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے دو گول اسسٹ کیے اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لیگ کی ٹاپ پوزیشن پر موجود الہلال کی جانب سے قادسیہ کے خلاف پوائنٹس ضائع کرنے کے بعد اب النصر اور الہلال کے درمیان صرف ۳؍پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، جس سے لیگ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

۳۹؍ سالہ پرتگالی سپر اسٹار اب فٹبال کی تاریخ کے اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں پہلے کوئی نہیں پہنچ سکا۔رونالڈو اب اپنی زندگی کے سب سے بڑے سنگ میل یعنی ۱۰۰۰؍ کیریئر گولز سے محض ۳۹؍ گول کی دوری پر ہیں۔دو دہائیاں قبل شروع ہونے والا یہ سفر اب ایک ایسے ریکارڈ کی جانب بڑھ رہا ہے جو کبھی ناممکن دکھائی دیتا تھا۔رونالڈو نہ صرف عالمی ریکارڈز توڑ رہے ہیں بلکہ وہ النصر کے کلب ریکارڈز میں بھی اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوانے کے قریب ہیں۔ سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے وہ اب تک ۹۱؍ گول کر چکے ہیں۔النصر کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی (سعودی پرو لیگ)۔

یہ بھی پڑھئے:ایشوریہ رائے کو چھوڑ کر کوئی بھی ہیروئن قدرتی طور پر خوبصورت نہیں ہے: فرح خان

ایڈم زمپا: بابر اعظم کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے
ایڈم زمپا اور بابراعظم کے درمیان ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں مقابلہ اب یکطرفہ ریکارڈ کی صورت اختیار کر چکا ہے، جہاں آسٹریلوی لیگ اسپنر نے پاکستانی اسٹار بیٹر کو بارہا قابو میں رکھا ہے۔آسٹریلیائی  لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم پر اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں اپنا پکا شکار بنا لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بجٹ ۲۰۲۶ء: مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر کے شعبوں کو بڑے پیمانے پر فروغ

حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جب بھی یہ دونوں آمنے سامنے آتے ہیں، پلڑا زمپا کا ہی بھاری رہتا ہے۔  ۲۰۲۰ء کے بعد سے اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ ایڈم زمپا نے ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں بابر اعظم کو جب بھی بولنگ کروائی، وہ انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ ایڈم زمپا اب تک بابراعظم کو۵؍ مرتبہ آؤٹ کر چکے ہیں، جس کے باعث انہوں نے مائیکل بریسویل، ایڈم ملنے اور عادل رشید کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے بابر اعظم کی وکٹ ۴۔۴؍ مرتبہ حاصل کر رکھی ہے۔یہ کسی بھی ٹاپ کلاس بیٹر کے خلاف کسی بالر کی غیر معمولی برتری ہے۔ایڈم زمپا اب ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں بابر اعظم کے خلاف سب سے کامیاب بولر بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK