Inquilab Logo

شاباش مٹھو : میتالی راج کےکردار سے انصاف کرنےکیلئےتاپسی پنو نےکرکٹ کی ٹریننگ لی

Updated: July 14, 2022, 2:16 PM IST | Agency | Mumbai

بالی  ووڈ میں  خاتون اور مر د ہندوستانی کھلاڑیوں کی زندگی پر مبنی کئی فلمیں آچکی ہیں ۔ اب تاپسی پنو کی اداکاری سے سجی فلم ’ شاباش مٹھو‘  آئے گی ۔ ۱۵؍ جولائی کو یہ فلم ریلیز ہوگی۔

 With Tapsi Panu, Mitali Raj and director Sri Jeet Mukherjee at Eden Gardens, Kolkata.Picture:PTI
کولکاتا ایڈن گارڈن میں تاپسی پنو ، میتالی راج اور ہدایت کار سری جیت مکھر جی کے ساتھ ۔ تصویر: پی ٹی آئی

بالی  ووڈ میں  خاتون اور مر د ہندوستانی کھلاڑیوں کی زندگی پر مبنی کئی فلمیں آچکی ہیں ۔ اب تاپسی پنو کی اداکاری سے سجی فلم ’ شاباش مٹھو‘  آئے گی ۔ ۱۵؍ جولائی کو یہ فلم ریلیز ہوگی۔ تاپسی میتالی راج کا کردار اد ا کریں گی۔  یہ ان کی بایو پک ہے۔  بتاتےہیں کہ اس فلم کیلئے تاپسی پنو  نے بہت محنت کی ہے۔  انہوں نے میتالی راج کے کردار سے انصاف کرنے کیلئے کر کٹ ٹریننگ بھی لی ہے۔  تاپسی پنو نے کوچ  نو شین القدیر کی نگرانی میں محنت کی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار سری جیت مکھر جی ہیں۔   تاپسی پنو  اس فلم سے متعلق پوسٹر اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔  ان دنوں ٹویٹر پر ان کی  پروفائل پکچر بھی اسی فلم کی ہے جس میں وہ  ہندوستانی کر کٹ ٹیم کی نیلی جرسی پہنے ہوئےہیں۔  قبل ازیں  تاپسی نے شل میڈیا پر فلم کا ٹریلر  اس تبصرے کے ساتھ شیئر کیا :’’ `آپ کو نام معلوم ہے، اب میتالی کو لیجنڈ بنانے کے پیچھے کی کہانی دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔ آپ کے سامنے اس خاتون کی کہانی لانے کا اعزاز حاصل کر رہی ہوں جس نے’ دی جنٹلمینز گیم‘ کی نئی تعریف لکھی  ہے۔‘‘   واضح رہےکہ تاپسی پنو کی آنے والی فلم ’شاباش مٹھو‘ طویل   عرصے سے زیر بحث ہے۔ فلم کا ٹریلر کھیل کے میدان سے شروع ہوتا ہے، جہاں تاپسی کرکٹ کھیلتی نظر آتی ہیں۔ میتالی کے طور پر تاپسی اپنی ٹیم کو اپنی کہانی سناتے ہوئے نظر آرہی ہیں جس میں وہ کہتی ہیں، وہ آٹھ سال کی تھیں جب کسی نے انہیں یہ خواب دکھایا۔ مین ان بلیو کی طرح، ہمارے پاس بھی ویمن ان بلیو نامی ٹیم ہوگی۔ اہم بات  یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب تاپسی کسی فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK