Inquilab Logo Happiest Places to Work

اندور کی مفلوج ٹیچر نے صدر سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے یوتھنیشیا کی درخواست کی

Updated: July 26, 2025, 4:06 PM IST | Indore

اندور کے ایک سرکاری اسکول کی ایک مفلوج ٹیچرنے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ’’ناقابل برداشت‘‘ تکلیف کا حوالہ دیتے ہوئے یوتھنشیا کی اجازت مانگی ہے۔ ٹیچر نے موت کے بعد اپنے اعضاء کوایم جی ایم میڈیکل کالج میں عطیہ کرنے جبکہ اپنی جائیداد کو سرکاری اسکول کے طلبہ کو وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اندرو کے سرکاری اسکول کی ایک مفلوج ٹیچر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط لکھا ہےجس میں انہوں نے یوتھنیشیا سے گزرنے کی اجازت مانگی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’صدر جمہوریہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ٹیچر کماری چندرکانتا جیٹھانی نے ناقابل برداشت جسمانی تکلیف اور حکومت کی طرف سے تعاون کی کمی کا حوالہ دیا ہے۔ اس درمیان وہیل چیئر پر موجودٹیچر نے اپنی صحت کی پیچیدگیوں کے باوجود پڑھانا جاری رکھا ہے۔ اپنی تکلیف کے باوجود جیٹھانی دن کا ۷؍ سے ۸؍ گھنٹہ کلاس روم میں گزاری ہیں۔ اپنے طلبہ کے تئیں ان کی انتھک محنت نے مشکل وقت میںبھی ان کی رفتارنہیں کھوئی ہے۔ معاشرے کے تئیں اپنی غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیٹھانی نے اپنی جائیداد کو سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کےمفاد کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرنے کے بعد انہوں نے اپنے اعضاء کو ایم جی ایم میڈیکل کالج کو وقف کرنے کا عہد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بامبے ہائی کورٹ نےغزہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کی سی پی آئی (ایم) کی درخواست ردکی

ٹیچر نے کہا کہ ان کی خراب ہوتی حالت اسپتال کی لاپروائی کا نتیجہ ہے جہاں انہیں مبینہ طور پر غلط دوائیں دی گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد وہ آشرم منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اپنی خراب حالت اور کوئی راحت نہ نظر آتے ہوئے جیٹھانی نے صدر جمہوریہ سے جذباتی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنی اپیل میں مزید کہا ہے کہ ’’میرا جسم جواب دے رہا ہے اور اب یہ درد ناقابل برداشت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیا’ شیو‘ مندر کے معاملے پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ ہو رہی ہے؟

یوتھنیشیا کیا ہے؟
’’یوتھنیشیا‘‘ ایسے عمل کو کہتے ہیں جس میں کسی انسان کے ٹھیک ہونے کی کوئی امید باقی نہ رہےاور ناقابل برداشت تکلیف سے بچنے کیلئے جان بوجھ کر اپنی زندگی ختم کرنا چاہئے۔ تاہم، مختلف ممالک میں یوتھنیشیا کے تعلق سے مختلف قوانین موجود ہیں اور اس عمل کے تعلق سے گہرے پیچیدہ اور اخلاقی سوالات اٹھتے ہیں۔یوتھنیشیا کے عمل کو ’’رحمدلی سے قتل‘‘، ’’خودکشی میں معاونت‘‘ اور ’’مرنے میں معاونت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دویونانی لفظوں کا مجموعہ ہے جس میں ’’یو‘‘ اور ’’تھانٹوس‘‘کا مجموعہ ہے جس کے معنی ہیں ’’اچھا‘‘ اور ’’موت‘‘۔ یوتھنیشیا کی چار اقسام ہوتی ہیں، ’’والینٹری یوتھنیشیا‘‘، ’’ ان والینٹری یوتھنیشیا‘‘، ’’ پیسیو یوتھنیشیا‘‘ اور ’’ایکٹیو یوتھنیشیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK