Inquilab Logo

شبانہ اعظمی نے بین الاقوامی پروجیکٹ کا انکشاف کیا

Updated: May 20, 2020, 3:26 AM IST | Mumbai

حادثے کی خوفناک یادوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شبانہ اعظمی نے ایک بین الاقوامی پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں اورانہوں نے حال ہی میں اس کا انکشاف کیا ہے۔

shabanaazmi.photo:inquilab
شبانہ اعظمی۔تصویر:انقلاب

ممبئی (ایجنسی): حادثے کی خوفناک یادوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شبانہ اعظمی نے ایک بین الاقوامی پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں اورانہوں نے حال ہی میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ لاک ڈاؤن بھی شبانہ اعظمی کے حوصلوں کو پست نہیں کرپائے ہیں اور انہو ںنے ٹونی ایوارڈ یافتہ ہدایتکارمائیکل مایئر، اٹلی کے معروف مصنف ایری ڈی لوکا اور ان کی ساتھی پروڈیوسر پاؤلا بائیسن کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 یہ اپنے طرح کا منفرد پروجیکٹ ہے اور اس کا نام ’ڈی کیمرون ۲۰۲۰ء‘ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کورونا وائرس کے تعلق سے پوری دنیا کے مصنفوں کے گروپ کے ذریعہ لکھی گئی ایک ہزار الفاظ پر مشتمل کہانی کوڈرامائی انداز میں بیان کرنا ہے۔شبانہ اعظمی نے ڈنمارک کی یونیورسٹی آرہس کے پروفیسر تابش خیر کی کہانی ’’ریور آف نو ریٹرن ‘‘کو اپنی آواز میں بیان میں کیا ہے۔ 
 شبانہ اعظمی نے اس تعلق سے بتایا ’’تابش خیر نے مجھ سے اس پروجیکٹ کیلئے رابطہ کیا تھا ۔اس وقت میں نے فوراً ہامی بھری کیونکہ میں’ریور آف نوریٹرن ‘کی کہانی سے واقف تھی۔ دوسری بات مجھے پروجیکٹ کا خیال بہت منفرد لگا کہ کورونا وائرس کے تعلق سے دنیا کے مختلف مصنفوں کی کہانیوں کو تخلیقی انداز میں بیان کرنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔ میرے خیال میں لاک ڈاؤن جیسے ماحول میں ایسا تخلیقی کام کرنے کا یہ انتہائی موزوں وقت ہے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK