ؤشاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی۲؍ فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2023, 10:06 AM IST | Agency | Mumbai
ؤشاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی۲؍ فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے۔
شاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی۲؍ فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے۔ فلم ’ پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا ہے جن کی ۲؍ فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا کاروبار کرلیا۔ فلم ’جوان‘۷؍ستمبر کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شاہ رخ خان کی جنوبی ہندوستان کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔ فلم کو شائقین کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور یہ چوتھی سب سے زیادہ کمانے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ’پٹھان‘ نے بھی باکس آفس پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ’ڈنکی‘ رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔خیال رہے کہ پیر کو فلم جوان نے ہزار کروڑ کے کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل پٹھان نے بھی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔