بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر جان سینا کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والا دل کو چھو لینے والا تبادلہ مداحوں کیلئےخوشگوار حیرت ثابت ہوا۔ ایک دوسرے کیلئے عزت و محبت کے یہ الفاظ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے۔
EPAPER
Updated: November 01, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اور ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ریسلر جان سینا کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والا دل کو چھو لینے والا تبادلہ مداحوں کیلئےخوشگوار حیرت ثابت ہوا۔ ایک دوسرے کیلئے عزت و محبت کے یہ الفاظ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے۔
ایکس پر ہونے والے حالیہ Ask SRK سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار اور ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایک راک اسٹار ہیں۔ بہت ہی انکسار اور مہربان ہیں۔‘‘ ان کے اس تبصرے نے جان سینا کی توجہ حاصل کرلی، جنہوں نے جواب میں شاہ رخ خان کو اپنا’’انسپیریشن‘‘ (تحریک افزائی کا ذریعہ) قرار دیا۔ جان نے ایکس پر لکھا کہ ’’آپ کی انکساری اور ہماری گفتگو کبھی نہیں بھولوں گا۔ مجھے اور دنیا بھر میں آپ کے مداحوں کو مسلسل حوصلہ اور تحریک دینے کیلئے شکریہ!‘‘
یہ بھی پڑھئے:حق: یامی گوتم دھر اور عمران ہاشمی نئے فیس آف پوسٹر میں نظر آرہے ہیں
A surreal 24 hours. So grateful for the Ambani family for their unmatched warmth and hospitality.
— John Cena (@JohnCena) July 13, 2024
An experience filled with so many unforgettable moments which allowed me to connect with countless new friends, including meeting @iamsrk and being able to tell him personally the… pic.twitter.com/MNRb29cFuV
سوشل میڈیا صارفین نے اس تبادلے کو بے حد سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو اتنی سچائی سے بات کرتے دیکھنا دل کو جوش سے بھر دیتا ہے، خاص طور پر ایکس جیسے پلیٹ فارم پر جو اکثر منفی ماحول کیلئے جانا جاتا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’دو مختلف جہانوں کے دو عظیم آئیکنز، دونوں کی پہچان انکساری اور مہربانی ہے۔ جان سینا اور شاہ رخ خان جیسے لوگ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ لیجنڈز صرف شہرت سے نہیں بلکہ کردار اور وقار سے بنتے ہیں۔‘‘ ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’اگر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں دوستی کا ترانہ ہوتا تو یہ ٹویٹ ہوتا، جان سینا × شاہ رخ خان۔ نظم و ضبط خواب سے ملتا ہے، طاقت روح سے، اور دونوں کا رشتہ احترام پر قائم ہے۔‘‘
Will never forget your kindness and our conversation. Thank you for the constant inspiration to me personally and your fans around the world! @iamsrk https://t.co/vfsYvWwoKs
— John Cena (@JohnCena) October 31, 2025
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جان سینا نے شاہ رخ خان کیلئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہو۔ گزشتہ سال امبانی فیملی کی شادی کی تقریب پر ہندوستان آمد کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’’ایک ناقابلِ یقین ۲۴؍ گھنٹے۔ امبانی فیملی کی مہمان نوازی اور شاہ رخ خان کی گرمجوشی نے دل جیت لیا۔ یہ تجربہ میری زندگی پر مثبت اثر چھوڑ گیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ارچنا پورن سنگھ نے ایس ایس راجامولی سے معافی مانگی جب شوہر پرمیت نے ان سے بدتمیزی کی
کام کے محاذ پر، شاہ رخ خان اب سدھارتھ آنند کی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس کا باضابطہ اعلان ۲؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو شاہ رخ خان کی ۶۰؍ ویں سالگرہ پر ہوگا۔ دوسری جانب، جان سینا نے حال ہی میں جیمز گن کے تخلیق کردہ ٹی وی شو ’’پیس میکر‘‘ میں سپر ہیرو کے کردار کیلئے خوب داد وصول کی ہے۔ اس کا دوسرا سیزن جیو سنیما پر دستیاب ہے۔