اس بارفلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی شاہ رخ خان اور کرن جوہر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ منیش پال بھی ہوں گے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2025, 11:53 AM IST | Mumbai
اس بارفلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی شاہ رخ خان اور کرن جوہر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ منیش پال بھی ہوں گے۔
اس بارفلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی شاہ رخ خان اور کرن جوہر کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ منیش پال بھی ہوں گے۔ ۷۰؍ ویں فلم فیئر ایوارڈز کی یہ تقریب۱۱؍ اکتوبر کو احمد آباد میں منعقد ہو گی۔ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور منیش پال نے ہنسی مزاح، خوبصورت یادوں اور ناقابل فراموش لمحات سے بھرپور ایک ایسی شام کا وعدہ کیا ہے جس میں ۲۰۲۴ء کے سنیماکی شاندارکامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے فلم فیئر کی ۷؍ دہائیوں کی میراث کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ بقول شاہ رخ ’’جب میں نے پہلی بار بلیک لیڈی کو اپنے ہاتھوں میں تھاما تھا تب سے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تمام یادوں تک، یہ سفر محبت، سنیما اور جادو سے بھرا رہا ہے۔ امسال شریک میزبان کے طور پر واپسی میرے لئےبہت خاص ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ رات ہنسی، یادوں اور سینماکے اس جشن سے بھری ہو گی جسےہم سبھی دل سے چاہتے ہیں۔ ‘‘ کرن جوہر کے تاثرات بھی کچھ اسی طرح کے ہیں ’’فلم فیئر صرف ایک ایوارڈ نہیں ہے بلکہ ایک میراث ہے جس نے ہندوستانی سنیما کی کہانی لکھی ہے اور نسلوں تک زندہ رہی ہے۔ ۲۰۰۰ء سے، میں نے تقریباً ہر فلم فیئر ایوارڈز میں شرکت کی ہے اور کئی بار اس کی میزبانی بھی کی ہے۔ مجھے اس یادگار رات کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ ‘‘