Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ کی ’’اِن وِچ اینی گیوز اِٹ دوز ونس‘‘ کی فورکے بحالی، ۱۳؍ مارچ کو ریلیز

Updated: March 02, 2026, 8:32 PM IST | Mumbai

فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے ۱۹۸۹ء کی کلٹ کلاسک ’’اِن وِچ اینی گیوز اِٹ دوز ونس‘‘ کی 4K بحالی کے بعد ملک گیر تھیٹر ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ پردیپ کرشن کی ہدایت کاری اور اروندھتی رائے کے اسکرپٹ پر مبنی یہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ۱۳؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ۱۴؍ شہروں کے ۱۹؍ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں شاہ رخ خان اپنے ابتدائی معاون کرداروں میں نظر آتے ہیں۔

Shah Rukh Khan in a scene from the film. Photo: INN
شاہ رخ خان فلم کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی جانب سے فور کے میں بحال کی گئی ’’اِن وِچ اینی گیوز اِٹ دوز ونس‘‘ فلم کا ورلڈ پریمیر برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا، جہاں اسے اسٹینڈنگ اوویشن ملا۔ اب یہ فلم ۱۳؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ہندوستان بھر میں بڑے پردے پر واپس آ رہی ہے۔ نمائش ممبئی، دہلی، نوئیڈا، گڑگاؤں، چنڈی گڑھ، احمد آباد، پونے، کولکاتا، بنگلورو، چنئی، تروننت پورم، کوچی، حیدرآباد اور گوا سمیت ۱۴؍ شہروں میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: آن لائن جاری منفی مہمات کو نظر انداز کر کے آگے بڑھتی ہوں: ادیتی راؤ حیدری

فلم اور اس کی اہمیت
In Which Annie Gives It Those Ones کی ہدایت کاری پردیپ کرشنن نے کی ہے جبکہ اس کا اسکرپٹ معروف مصنفہ اروندھتی رائے نے تحریر کیا۔ یہ فلم ۱۹۷۰ء کی دہائی کے وسط میں دہلی کے ایک آرکیٹیکچر اسکول کیمپس کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے اور اسے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل ہو چکا ہے۔ اس میں شاہ رخ خان نے ایک معاون کردار ادا کیا تھا، جو ان کے کریئر کے ابتدائی اسکرین کریڈٹس میں شمار ہوتا ہے۔

اروندھتی رائے کا بیان
اروندھتی رائے نے کہا کہ اگر فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اس کے ڈائریکٹر شیوندر سنگھ کی مسلسل محنت نہ ہوتی تو یہ فلم دوبارہ عوام تک نہ پہنچ پاتی۔ انہوں نے کہا کہ ۳۸؍ سال قبل بنائی گئی اس ’’چھوٹی سی فلم‘‘ کو آج کے تناظر میں دیکھنا ایک منفرد آزادی کا احساس دلاتا ہے۔ ان کے مطابق فلم نوجوانوں کی زبان، ان کی خودمختاری اور روایتی ’’نارملٹی‘‘ سے انکار کی علامت ہے۔

ہدایت کار کا جذباتی ردعمل
پردیپ کرشن نے کہا کہ ۱۹۹۴ء میں وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئے تھے کیونکہ ان کی فلموں کو تقسیم اور نمائش نہیں ملی۔ ان کے مطابق: ’’یہ ایک خواب جیسا ہے کہ ۱۹۸۸ء میں بنائی گئی ایک چھوٹی سی فلم، جو صرف ایک بار دکھائی گئی تھی، آج برلنالے کے کلاسیکی سیکشن میں پریمیر کے بعد ہندوستان بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا جو نہ صرف فلموں کو محفوظ کر رہی ہے بلکہ انہیں دوبارہ ناظرین تک پہنچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ریڈ کارپٹ انکشاف؟ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی کی افواہ

خصوصی اسکریننگ اور ٹکٹ
۱۳؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو آئی نوکس نریمان پوائنٹ ممبئی اور ۱۴؍ مارچ کو پی وی آر سنیماز پلازہ سی پی دہلی میں خصوصی اسکریننگ ہوگی، جہاں کاسٹ اور عملہ بھی شریک ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت ۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء سے بک مائی شو اور پی وی آر ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK