Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر ریلیز،زبردست پزیرائی

Updated: July 11, 2023, 1:12 PM IST | Mumbai

فلم میں وہ ڈبل رول میں نظر آئیں گے،ایک آئی پی ایس اور ایک ویلن ہوگا،۱۰؍گھنٹے میں۱ء۷؍کروڑ افراد نے دیکھا

Shah Rukh Khan will be seen bald in the movie Jawan
فلم جوان میں شاہ رخ خان گنجے نظر آئیں گے

شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘کا پریویو جاری کر دیاگیاہے۔ اس پریویو میں شاہ رخ پہلی بار گنجے  نظرآ رہے ہیں۔ وہ فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیںگے۔جہاں ایک آئی پی ایس افسر ہے وہیں دوسرا کردار ولن کا ہے۔ اس پریویوکو ایک گھنٹے میں ۲۸؍لاکھ صارفین نے دیکھا۔
شاہ رخ اپنی کہانی سنا رہے ہیں
 ٹریلرایک قبیلے سے شروع ہوتا ہے جہاں خونریزی پھوٹ پڑی ہے۔اس کے بعد شاہ رخ کا وائس اوور سنائی دیتا ہے جس میں وہ اپنی کہانی سنا رہے ہیں۔ وہ کہیں آئی پی ایس کے کردار میں نظر آرہے ہیں تو کہیں ویلن کے کردار میں۔
دپیکا نےپانی میں پٹک دیا
 دیگر اداکاروں کی بات کریں تو نین تارا بھی ایک پولیس افسرکےکردار میں نظر آ رہی ہیں۔ جب کہ دپیکا پڈوکون ایک سین میں شاہ رخ کے ساتھ کشتی کرتی نظر آئیں۔ ایک سین میں وجے سیتو پتی بھی نظر آئے۔ ان کے کردار کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
جوان کے گینگ کے اراکین میں سانیا اور پریمانی
 اس پریویو میں سانیا ملہوترا، پریمانی، ردھی ڈوگرا، سنجیتا بھٹاچاریہ بھی نظر آ رہی ہیں۔ یہ سبھی ایکشن اوتارمیں شاہ رخ کے گینگ کا حصہ نظر آ رہے ہیں۔
پری ویو کے آخر میں شاہ رخ گنجے میں نظر آئے
 پریویوکے آخر میں جب شاہ رخ اپنے چہرےسےپٹی ہٹاتے ہیں تو وہ گنجے نظر آتے ہیں۔کہتے ہیں کہ جب میں ولن بن جاتا ہوں تو میرےسامنے کوئی ہیرو نہیں ٹھہرسکتا۔اس سین میں انہوں نے ٹرین ہائی جیک کی ہوئی ہے۔
۱۰؍گھنٹےمیں۱ء۷؍کروڑ صارفین نے  دیکھا
 اس پریویوکو سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل ملاہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ شاہ رخ اس فلم سے اپنی پچھلی فلم ’پٹھان‘کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ ٹریلر ریلیزہونےکے بعد سے ہی شاہ رخ اور جوان ٹرینڈنگ لسٹ میں ٹاپ پرہیں۔انسٹاگرام پر اس کاپریویو ایک گھنٹے میں۲ء۸؍ملین صارفین نے دیکھاجبکہ محض ۱۰؍گھنٹے میں اسے دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ۷۷؍ لاکھ سےزیادہ ہوچکی ہے۔
خصوصی گانے کی شوٹنگ دبئی میں کی جائے گی
  رپورٹس کے مطابق جلد ہی فلم کے ایک خصوصی گانےکی شوٹنگ میں کی جائے گی۔فلم کی فائنل ایڈیٹنگ کے دوران محسوس ہوا کہ اس میں گانے کی گنجائش ہے۔ اب۶؍دن کے شیڈول میں دبئی میں اس کی شوٹنگ کی جائے گی۔
کئی اداکارمہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے
 اپریل میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرتے وقت، میکرزنےدو گانے شوٹ کیےتھے۔ اس میں سے ایک گانا شاہ رخ اورنین تاراپر اور ایک گانا شاہ رخ اوردپیکاپرفلمایاگیا۔دپیکا پڈوکون، وجے اور سنجے دت مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK