Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان نے سرکس کے سیٹ پر ایک مرتبہ ۳۶؍ گھنٹے کام کیا تھا: رینوکا شہانے

Updated: May 13, 2025, 4:33 PM IST | Mumbai

مشہور ٹی وی شو ’’سرکس‘‘ میں شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ رینوکا شہانے نے بتایا کہ ’’ایک مرتبہ سرکس کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے ۳۶؍ گھنٹے کام کیا تھا۔‘‘ یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ٹی وی کے ذریعے ہی اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

Actress Renuka Shahane. Photo: INN
ادکارہ رینوکا شہانے۔ تصویر: آئی این این

مشہورٹی وی اداکارہ رینوکا شہانے نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ مشہور ٹی وی شو ’’سرکس‘‘ میں کام کیا تھا۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں بلکہ انہوں نے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات ٹی وی کے ذریعے ہی کی تھی۔ فلم فیئر سے بات چیت کرتے ہوئے شہانے نے نے سپر اسٹار کی بے مثال لگن کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’شاہ رخ خان نے شو کے شوٹ کے درمیان ایک مرتبہ ۳۶؍ گھنٹے کام کیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کے چار ماہ: ہندی سنیما نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا

انہوں نے شاہ رخ خان کی طاقت اور پیشہ وارانہ دلچسپی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اسے ۳۶؍ گھنٹے کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہماری ۲؍ یونٹس ہوتی تھیں، ایک یونٹ کندن سنبھالتے تھے جبکہ دوسری یونٹ عزیز سنبھالتے تھے۔ علاوہ ازیں شاہ رخ خان ہر جگہ موجود ہوتے تھے۔ ان کے چہرے پر پریشانی کے آثار نظر نہیں آتے تھے۔ انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی۔‘‘

شہانے نے یہ بھی بتایا کہ ’’شاہ رخ خان نے سیٹ پر ایک خوفزدہ لمحے کے دوران خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں حقیقت میں خوفزدہ تھیں، خاص طور پر اس لئے کہ مجھے کندن کے ساتھ شوٹنگ کرنی تھی۔ اس کے بعد شاہ رخ خان میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا ’’ سنئے۔ آپ اداکار ہیں۔ اگر ہدایتکار آپ سے کہہ رہا ہے کہ یہ بہتر ہے اور آپ کودیں تو آپ کو کودنا ہوگا۔ آپ کو اونچائی کے اپنے خو ف کے تعلق سے بھی نہیں سوچنا ہوگا۔ دراصل وہ (شاہ رخ خان) بھی ایسے ہی کام کرتے تھے۔‘‘ بالی ووڈ کے بادشاہ بننے (King Khan) سے پہلے شاہ رخ خان ٹی وی میں ایک ابھرتے ہوئے اداکار تھے جنہوں نے ’’فوجی‘‘، ’’ دل دریا‘‘، ’’ دوسرا کیول‘‘ اور ’’سرکس‘‘ جیسے شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ’’سرکس‘‘ کی ہدایتکاری عزیز مرزا اور کندن شاہ نے انجام دی تھی۔ شاہ رخ خان نے رینوکا شہانے، اشیتوش گواریکر اور مرکنڈ دیشپانڈے جیسے اداکاروں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ ’’سرکس‘‘ ۱۹۸۹ء میں ریلیز ہوا تھا جس میں شاہ رخ خان نے شیکھرن رائے اور رینوکا شہانے نے ماریہ کا کردار نبھایا تھا۔ کام کے محاذ پر رینوکا شاہانے، نے حال ہی میں ٹی وی کی تھریلر سیریز ’’دیو مانس‘‘ میں اداکاری کی تھی جو زی مراٹھی پر نشرکیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ’’دھوپیا‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی جو پرائم ویڈیو پر نشر ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK