Updated: February 12, 2026, 3:01 PM IST
| Mumbai
نوعمر اور ہونہار کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی کے ممبئی میں ڈی وائی پاٹل ٹی ۲۰؍ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔ نوی ممبئی میں ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں ہر سال ۱۶؍ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور اس سیزن میں ہندوستان کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ جتانے والے اس اسٹار کے ڈی وائی پاٹل کی کسی ایک ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
ویبھوسوریا ونشی۔ تصویر:آئی این این
نوعمر اور ہونہار کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی کے ممبئی میں ڈی وائی پاٹل ٹی ۲۰؍ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔ نوی ممبئی میں ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں ہر سال ۱۶؍ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور اس سیزن میں ہندوستان کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ جتانے والے اس اسٹار کے ڈی وائی پاٹل کی کسی ایک ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ منتظمین عموماً اس مقابلے میں دو ٹیمیں اتارتے ہیں۔
سوریہ ونشی اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کے قریبی ذرائع نے کرک بز کو بتایا ہے کہ کھلاڑی کی ٹیم سے بات چیت جاری ہے اور اس نوجوان کے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ یہ آئی پی ایل سیزن سے پہلے ہو رہا ہے اور اس سال ۲۳؍ فروری سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں عموماً کئی بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
سوریہ ونشی جنہوں نے حال ہی میں ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ فائنل میں ریکارڈ توڑ ۱۷۵؍ رنز بنائے تھے، اس وقت ناگپور کے قریب تلےگاؤں میں موجود ہیں۔ ہرارے سے واپس آنے کے بعد ۱۴؍سالہ یہ کھلاڑی گھر نہیں گیا بلکہ آئی پی ایل سیزن کی تیاری میں لگ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لوک سبھا میں راہل کی دھواں دھار تقریر
ان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایاکہ ’’وہ اس وقت تلےگاؤں میں پریکٹس کر رہے ہیں جہاں راجستھان رائلز کا کیمپ چل رہا ہے۔ کیمپ ۲۱؍ فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد سوریہ ونشی پٹنہ اور پھر اپنے آبائی شہر جائیں گے۔‘‘ ان کے شہر میں ایک پروموشنل ایونٹ بھی ہے جہاں انہیں ایک گاڑی تحفے میں ملنے کی توقع ہے۔ لگتا ہے یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا اور اس کے بعد وہ ڈی وائی پاٹل ٹورنامنٹ کے لیے ممبئی آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ سے اختلاف ، کنیڈا پر عائد محصولات ختم کرنے کا بل منظور
ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہر سال ہونے والا ڈی وائی پاٹل ٹورنامنٹ ملک کے قدیم ترین ٹی۲۰؍ مقابلوں میں سے ایک ہے جس کی شروعات ۲۰۰۳ء میں ہوئی تھی۔ یہ مقام حالیہ برسوں میں ہندوستانی اور عالمی کرکٹ کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل، جاری ورلڈ کپ کے کچھ وارم اپ میچز منعقد ہو چکے ہیں اور آئندہ کچھ آئی پی ایل میچز کی میزبانی بھی متوقع ہے۔