• Thu, 12 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیگاؤں : نومنتخب میئرنسرین شیخ وڈپٹی میئرشان ہند نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا

Updated: February 12, 2026, 2:08 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

کہا : شہرکا تشخص،تحفظ اور تعمیر وترقی ہمارا نصب العین ہے۔پہلی جنرل بورڈ میٹنگ کا۱۴؍عنوانات پر مشتمل ایجنڈا جاری۔

Former Mayor Tahira Sheikh Rasheed, Newly Elected Mayor Nasreen Sheikh And Deputy Mayor Shan Hind Nihal Ahmed At A Press Conference.Photo:INN
سابق میئر طاہرہ شیخ رشید، نومنتخب میئر نسرین شیخ اور ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمدپریس کانفرنس میں- تصویر:آئی این این

سالانہ تخمینہ ۱۲؍سَوکروڑروپے استطاعت رکھنے والی صنعتی شہر کی بلدیہ کا عملی نظام بحیثیت عوامی نمائندہ ، نومنتخب میئرنسرین خالد شیخ اور ڈپٹی میئرشانِ ہند رسمی کارروائیوں کے بعد سنبھال لیا ہے۔اُن کے عہدوں کا جائزہ دِلانے کیساتھ انہیں کام کاج کیلئے دفتر فراہمی کیلئے میونسپل کمشنر رویندر جادھو مع سرکاری لاؤلشکر کے ساتھ موجود تھے۔اس تقریب میں برسر اقتدار گروپ کے کارکنان کے جوش وخروش سے درپیش بد نظمی کودیکھ کربعض صحافیوں نے اسے ’چائے کی پیالی میں طوفان ‘سے بھی تعبیر کیا ہے۔اس موقع پر انڈین سیکولر پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے ’سیکولر فرنٹ‘سے کامیاب سبھی کارپوریٹرس بھی دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:لوک سبھا میں راہل کی دھواں دھار تقریر

میئر نسرین شیخ نے کہا کہ ’’ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر گامزن رہتے ہوئے تعمیر وترقی کو ترجیح دیں گے۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتے ہوئے اُن کے ساتھ آئینی وجمہوری سطح پر انصاف کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ڈپٹی میئر شانِ ہند نے کہا کہ ’’ شہرِ مالیگاؤں تاریخ رقم کرتے آیا ہے۔اِس مرتبہ میئروڈپٹی میئرکے عہدے خواتین کے سپرد کئے گئے۔شہر کا تشخص،تحفظ اور تعمیر وترقی ہمارا نصب العین ہے۔‘‘واضح رہے کہ میئروڈپٹی میئر کے دفتروں میں رسمی سرکاری کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس تھی۔درمیانِ کانفرنس انڈین سیکولر پارٹی کی نومنتخب رُکن بلدیہ شگفتہ بیگ کے خاوند شکیل بیگ کی بے جا مداخلت اور چلو چلو بس ہوگیا سب ہوگیا،کا فقرہ کسے جانے سے میڈیا نمائندگان نے زبردست ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھئے:حماس نے غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی کو مسترد کر دیا

۱۴؍عناوین مشتمل جنرل بورڈمیٹنگ کا ایجنڈا جاری
شہری انتظامیہ،محکمہ شہری ترقیات کے نگراں آفیسر ساجد حسن عباس نے بتایا کہ ۱۸/فروری کو نومنتخب ارکانِ بلدیہ کا پہلا اجلاس بنام جنرل بورڈ میٹنگ ہوگا۔اس کیلئے ۱۴/عناوین پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس ایجنڈے میں برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں درج ایف آئی ار ،برتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے پر روک اور ماضی قریب میں انکوائری کے نام پر جنم داخلوں کی ہوئی منسوخی پر بحث ومباحثے ہوں گے۔اس کے علاوہ صفائی ٹھیکہ،میونسپل اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور شہری سطح پرعمومی ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK