شاہ رخ خان کے ’’جیلر ۲‘‘ میں کیمیو کی خبروں کے برعکس، نئی رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکار اس وقت اپنی فلم ’’کنگ‘‘ پر مکمل توجہ دینا چاہتے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی ڈیبیو کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 10:14 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان کے ’’جیلر ۲‘‘ میں کیمیو کی خبروں کے برعکس، نئی رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکار اس وقت اپنی فلم ’’کنگ‘‘ پر مکمل توجہ دینا چاہتے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی ڈیبیو کر رہی ہیں۔
گزشتہ کئی مہینوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاہ رخ خان، رجین کانت کی آنے والی فلم ’’جیلر ۲‘‘ میں ایک خاص کیمیو کرنے والے ہیں۔ رپورٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ موہن لال اور شیو راج کمار کے ساتھ ایک بڑے سیکوینس میں نظر آئیں گے، اور اس کے لیے پانچ دن کی شوٹنگ بھی مختص کی گئی تھی۔ تاہم، تازہ اطلاعات کے مطابق یہ تمام قیاس آرائیاں درست ثابت نہیں ہوئیں۔ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے اس کیمیو سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رجنی کانت کو ذاتی طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جیلر۲: رجنی کانت کی ’’جیلر ۲‘‘ کے لیے شاہ رخ خان کی بڑی تیاری
ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کی بنیادی وجہ ان کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ ہے، جسے وہ اس وقت اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ پروجیکٹ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں ان کی بیٹی سہانا خان کی بڑی اسکرین پر لانچ متوقع ہے۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ’’جیلر ۲‘‘ کے میکرز شاہ رخ کو مختصر مگر اثر انگیز کردار کے لیے سائن کرنا چاہتے تھے اور اداکار بھی ابتدائی طور پر اس خیال کے لیے کھلے تھے، لیکن ریلیز شیڈول اور پروجیکٹس کی ٹائمنگ کے باعث دونوں فریقوں نے باہمی رضامندی سے اس منصوبے کو ترک کر دیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نہیں چاہتے کہ ان کا نیا لک یا اسکرین اپیئرنس ’’کنگ‘‘ سے پہلے کسی اور فلم میں سامنے آئے، تاکہ اس فلم کے لیے ایک خاص ایکسائٹمنٹ برقرار رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: سنیل گروور کی جاوید اختر کی مِمکری وائرل، اسکرین ایوارڈز میں محفل لوٹ لی
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار نے رجنی کانت کے ساتھ اپنی گفتگو میں مستقبل میں کسی بڑے پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے، جس سے مداحوں کو آنے والے وقت میں ایک ممکنہ بڑے کولیبوریشن کی امید ضرور ملتی ہے۔ ادھر ’’جیلر ۲‘‘ کے میکرز اب اس خاص کیمیو کے لیے کسی اور بڑے سپر اسٹار کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں، تاکہ فلم کے اس اہم سیقوینس کو اسی سطح کا اثر دیا جا سکے جس کی ابتدا میں منصوبہ بندی کی گئی تھی۔