Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب میں آج سےستمبر تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی

Updated: June 16, 2026, 11:07 AM IST | Agency | Riyadh

۱۵؍ ستمبر تک یہ پابندی نافذ رہے گی،مملکت نے آجروں پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلے کے مطابق کام کے اوقات کو منظم کریں ۔

Labour.Photo:INN
مزدور۔ تصویر:آئی این این

سعودی عرب میں نجی شعبے کے تمام اداروں کے لیے منگل ۱۶؍ جون سے دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ 
یہ پابندی منگل ۱۶؍ جون سے۱۵؍ستمبر  تک دوپہر۱۲؍ بجے سے۳؍بجے کے درمیان نافذ رہے گی۔دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا یہ اقدام کارکنوں کی صحت کو محفوظ بناتا ہے اور شدید گرمی کے اوقات میں براہ راست دھوپ میں رہنے سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات کو محدود کرتا ہے۔ اس طرح یہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے تقاضوں کے مطابق ایک محفوظ اور صحت مند کام کا ماحول فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ملک کی فضاؤں کے بڑے حصہ سے مانسون کے بادل غائب


سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے واضح کیا ہے کہ گذشتہ برسوں میں اس فیصلے کے نفاذ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس سے نجی شعبے کے اداروں میں آگاہی اور تعمیل کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۲۵ء  میں اس فیصلے پر عمل درآمد کی شرح۹۴؍فیصد رہی جو احتیاطی اقدامات کی اہمیت کے بارے میں آجروں کی بڑھتی ہوئی بیداری اور کارکنوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ میں ان کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔اس سلسلے میں وزارت نے آجروں پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلے کے مطابق کام کے اوقات کو منظم کریں اور کام کی جگہوں پر ضروری حفاظتی اقدامات کا اطلاق کریں جن میں پینے کے پانی کی فراہمی، مناسب آرام گاہیں، چھاؤں والے مقامات اور ذاتی حفاظتی سامان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:انسانی لمس کی جگہ کبھی نہیں لی جا سکتی: امان اور ایان علی بنگش کا اے آئی پر تبصرہ


 ساتھ ہی کارکنوں کو ہیٹ اسٹریس (شدید گرمی سے پیدا ہونے والی تھکن) کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے۔درجہ حرارت بڑھنے کے اوقات میں کارکنوں کی جسمانی حالت کی نگرانی کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وزارت افرادی قوت نے اداروں کے اندر پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے ذمہ داران اور ماہرین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ وہ فیصلے کی تعمیل کی نگرانی کریں اور کام کے مقامات کو تیار رکھنے کے ساتھ ساتھ فیلڈ ورک شروع کرنے سے پہلے کارکنوں میں بیداری پیدا کریں اور منظور شدہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK