Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سو کمار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہے ہیں

Updated: June 11, 2025, 9:06 PM IST | Mumbai

حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شاہ رخ خان ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سو کمار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہے ہیں۔ رپورٹس نے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

’’جوان‘‘ کی ریلیز کے بعد افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ ’’پشپا‘‘ کے ڈائریکٹر سوکمار اور میتھری مووی میکرز کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ تاہم، ایک نئی رپورٹ نے اس قیاس کو مسترد کر دیا ہے۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور میتھری فلم میکرز کے درمیان اس ضمن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے پبلی کیشن ہاؤس سے انکشاف کیا کہ ’’شاہ رخ خان کی تمام تر توجہ اور توانائی اس وقت ’’کنگ‘‘ پر ہے۔میتھری کے ساتھ ان کی کوئی اسکرپٹ ریڈنگ یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ایس آر کے کی

یہ بھی پڑھئے: ابھے ورما اور راشا تھاڈانی کی فلم ’’لیکی لیکا‘‘ گرما ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

پوری توجہ ’’کنگ‘‘ پر مرکوز ہے جسے سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ اس میں دپیکا پڈوکون، انیل کپور، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، سہانا خان سمیت کئی اہم اور بڑی بالی ووڈ شخصیات شامل ہیں۔ فلم کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ اسے ۲۰۲۶ء کی گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، شاہ رخ ۲۰۲۶ء کی پہلی سہ ماہی میں ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ ختم کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی اگلی فلم کا فیصلہ کریں گے۔ کئی اسکرپٹ میز پر ہیں، لیکن کوئی بھی میتھری سے نہیں ہے۔‘‘ 
’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان ایک پیشہ ور قاتل ہیں۔ سہانا ایک طالبہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ اور سہانا دونوں نے فلم کیلئے سخت جسمانی تربیت حاصل کی ہے۔ دریں اثنا، ابھے ورما مبینہ طور پر فلم میں سہانا کے معشوق کا کردار ادا کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK