Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھے ورما اور راشا تھاڈانی کی فلم ’’لیکی لیکا‘‘ گرما ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

Updated: June 11, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai

روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی، ’’منجیا‘‘ اداکار ابھے ورما کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’لیکی لیکا‘‘ میں نظر آئیں گی جو اگلے سال موسم گرما میں ریلیز ہوگی۔

Abhay Verma and Rasha Thadani. Photo: INN
ابھے ورما اور راشا تھاڈانی۔ تصویر: آئی این این

راشا تھاڈانی نے ’’آزاد‘‘ کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز کیا۔ اگرچہ فلم باکس آفس پر کامیابی نہیں حاصل کرسکی مگر اداکارہ نے اپنی کارکردگی سے سبھی کو متاثر کیا۔ اور اب وہ اپنی دوسری فلم کی تیاری کر رہی ہیں۔ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی اپنی آنے والی فلم ’’لیکی لیکا‘‘ میں ’’منجیا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ابھے ورما کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم اگلے موسم گرما میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’لیکی لیکا‘‘ ایک عام بہاری اصطلاح ہے جو لڑکی اور لڑکے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Phantom Studios (@fuhsephantom)

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے راشا نے لکھا، ’’تھیٹروں میں ’’لیکی لیکا‘‘ کیلئے تیار ہو جائیں، موسم گرما ۲۰۲۶ء!‘‘ واضح رہے کہ ’’لیکی لیکا‘‘ کے علاوہ ابھے ورما اس وقت سدھارتھ آنند کی ’’کنگ‘‘ کیلئے شاہ رخ خان اور سہانا خان کے مقابل شوٹنگ کر رہے ہیں، جو اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK