• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں یش چوپڑا کی وجہ سے لاکانو میں بیٹھا ہوں : شاہ رخ خان

Updated: August 12, 2024, 4:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۲۰۱۶ء میں سوئزرلینڈ کی حکومت نے خراج تحسین کے طو ر پرایک مشہور سیاحتی مقام انٹر لیکن میں کانگریس سینٹر کے قریب یش چوپڑا کا کانسہ کا مجسمہ نصب کیا تھا۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

شاہ رخ خان نے اتوار کو سوئزرلینڈ کے ۷۷؍ ویں لوکانو فلم فیسٹیول میں ملنےوالے پروقار ایوارڈ ’پاردو الا کیریرا‘ کا سہرا انجہانی فلم ساز یش چوپڑا کودیا۔  لاکانو فلم فیسٹیول کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی ہندوستانی اداکار کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے ایک دن بعد لوکانو فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو کے ساتھ انہوں نےایک سوال جواب کا سیشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کی مرحوم والدہ تھی جو انہیں پہلی مرتبہ فلم دیکھنے کیلئے سنیما ہال لے گئیں۔
’’اسکول میں میری ہندی اچھی نہیں تھی، میری والدہ نے کہا کہ اگر تم نے ہند ی ڈکٹیشن میں ۱۰؍ میں سے ۱۰؍ مارکس حاصل کئےتو میں تمہیں فلم دیکھنے کیلئے سنیما ہال لے کر چلوں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک جواب اپنے دوست سے نقل کیا، لیکن مجھے ۱۰؍ میں سے ۱۰؍ مارکس مل گئے تھے، اور تب مجھے میری والدہ سنیما ہال لے کر گئی تھی۔ 
اتفاق سے وہ فلم یش چوپڑا کی۱۹۷۳ء کی تھرلر فلم ’’ جوشیلا‘‘ تھی ۔ یہ ان ہی ہدایتکار کی فلم تھی جن کے ساتھ بعد میں مَیں نے سب سے زیادہ کام کیا۔ میں یہاں لوکانو، سوئزرلینڈ میں بیٹھا ہوں ان کی وجہ سے کیونکہ ان کی وہ فلممیں نے دیکھی تھی۔
انجہانی فلم ساز یش چوپڑا کے ساتھ شاہ رخ خان نے ’ڈر‘ ، ’ دل تو پاگل ہے‘، ’ویر زارا‘، اور ’جب تک ہے جاں‘ جیسی فلمیں کی ہیں۔ 
 یش چوپڑا نے اپنی میگا ہٹ فلم ’چاندنی‘ اور ’ ڈر‘ کی شوٹنگ سوئزرلینڈ میں کی تھی۔ ان کے بعد ہدایتکاری کاآغاز کرنےوالے ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا نے بھی اپنی فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیںگے‘‘بنائی تھی اس فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ اور کاجول نے ادا کئے تھے جبکہ فلم کی شوٹنگ یورپ کے دلکش مقامات پر ہوئی تھی۔

شاہ رخ، جو آخری بار ۲۰۲۳ءکی ’’ڈنکی‘‘ میں نظر آئے تھے، نے کہا کہ ان کے والدین کے انتقال کے بعد وہ اپنے آبائی شہر نئی دہلی کو چھوڑ کر ممبئی آنا چاہتے تھے۔
’’میں نے سوچا، مجھے کچھ کردار ملیں گے۔ پھر میں نے سوچا کہ میں ٹیلی ویژن پر کام کروں، پھر میں فلموں میں آیا، تو مجھے چھوٹے چھوٹے کردار ملے مگر میں نے اپنی محنت جاری رکھی۔
میں۱۹۹۰ء میں ایک سال کیلئےممبئی آیا تھا اور میں نے کہا تھا، `میں ایک سال کام کروں گا، ایک لاکھ روپے کماؤں گا، اپنے لئے ایک گھر خریدوں گا، اور پھر واپس جا کر سائنسداں یا ماس کمیونی کیشن جرنلسٹ بنوں گا مگر ابھی تک واپس نہیں گیا۔‘‘
سوال و جواب کا سیشن فورم سپازیو سنیما میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK