Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے جوان دیکھنے کیلئے سونی رازدان اور مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیا

Updated: September 15, 2023, 11:12 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کی فلم جوان دیکھنے کے لئے سونی رازدان اور ان کے شوہر مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیاہے۔

Shah Rukh Khan.Photo. INN
شاہ رخ خان ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کی فلم جوان دیکھنے کے لئے سونی رازدان اور ان کے شوہر مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیاہے۔
سونی رازدان نے سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ کےساتھ ایک تصویر کی، جس میں انہیں ایک تھیٹرمیں بیٹھے اور سیلفی کے لئے مسکراتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ سونی نےلکھا،مجھے نہیں پتہ کہ کتنے سال کے بعد ہم دونوں مووی ڈیٹ پر فلم جوان دیکھنے کے لئے گئے۔یہ شاندار فلم ہے، دل خوش ہو گیا۔ شاہ رخ خان ہر فلم کے ساتھ اور بھی حیرت انگیز ہو جاتے ہیں ۔ بہت بہت مبارکباد۔
شاہ رخ خان نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا، شکریہ میڈم، سر کو بھی میراسلام۔ اب میں جلد ہی مزید فلمیں کروں گا تاکہ آپ لوگ اکثر ایسی ڈیٹ پر جاسکیں ۔ لو یو۔

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK