Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنگ خان نے ’پٹھان کے کسرتی لُک کیلئے۴؍سال محنت کی

Updated: July 22, 2022, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

Shah Rukh Khan.Picture:INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

 ہندی فلم انڈسٹری کے کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں کسرتی بدن کے لئے انہوں نے مسلسل ۴؍ سال ورزش کی ہے۔ شاہ رخ کے ذریعہ کچھ ماہ قبل شیئر کردہ  پوسٹ  سے اس کا اندازہ ہوتا ہے ۔ اس تصویر میں بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘   بغیرشرٹ کے کھڑے نظر آرہے ہیں اور انہوں نے دونوں ہاتھوں میں ورزش کرنے والی ڈوریاں تھام رکھی ہیں۔اس نئی فلم کے لئے  شاہ رخ خان نے اپنے جسم پر بہت کام کیا، وہ بہت زیادہ فٹ اور تندرست نظر آرہے ہیں۔اسی حوالے سے ان کے ٹرینر پرشانت سبھاش ساونت نے  بتایا کہ ہم پچھلے چار سال سے صرف اس فلم کےلئے  ٹریننگ کر رہے تھے۔ بقول پرشانت میں شاہ رخ خان کو پچھلے۲۴؍ سال سے ورزش کے لئے ٹریننگ دے رہا ہوں، کووڈ۱۹؍کی وباء کے  بعد سے ہماری ٹریننگ میں کچھ فرق آیا  لیکن شاہ رخ مستقل مزاجی سے ورزش کرتے رہے ہیں۔ پرشانت نے کہا کہ پہلے ہم سرکٹ ٹریننگ اور کارڈیوورک آؤٹس زیادہ کرتے تھے لیکن اب ہم نے توانائی بڑھانے کے لئے کچھ ورزش کا اضافہ کیا جس کی وجہ سے شاہ رخ بہت اچھےنظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ وضع قطع بنانے کے لئے دو سال لگے، کنگ خان بالکل بدل گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK