Inquilab Logo

شاہ رخ خان کا سماجی دوری قائم رکھنےکا پیغام

Updated: October 23, 2020, 10:02 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے پرستاروں کیلئے ایک گیت لانچ کیا ہے جس میں وہ خود بھی نظر آرہے ہیں، یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے مداح کافی عرصے سے ا۔ن کی جانب سے اگلی نئی فلم کے اعلان کے منتظر ہیں۔

Shah Rukh Khan.Picture :INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے پرستاروں کیلئے ایک گیت لانچ کیا ہے جس میں وہ خود بھی نظر آرہے ہیں، یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے مداح  کافی عرصے سے ان کی جانب سے اگلی نئی فلم کے اعلان کے منتظر ہیں۔اب وہ اپنے پسندیدہ ہیرو کو اس گیت میں دیکھ سکیں گے جس کا ٹائٹل ’لپاؤ‘ ہے، بنگالی زبان میں اس کا مطلب ’جمپ کرنا ہے‘، اور اس میں سوشل ڈسٹینسنگ کا پیغام دیا گیا ہے۔اس گیت میں شاہ رخ خان نے ایک جیکٹ کے اسٹائل کا اپر پہن رکھا ہے اس میں وہ ایک نئے ہیئر اسٹائل میں نظر آرہے ہیں۔ اس اسٹائل میں ان کے بال کافی لمبے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ کے میچوں کے دوران شاہ رخ خان کی میچ دیکھتے ہوئے جو تصاویر سامنے آئی تھیں، ان میں انہوں نے اپنے بالوں کو ایک چھوٹی سے ٹوپی کے اندر چھپا رکھا تھا۔ اپنے اس نئے انداز کو سامنے لانے کےحوالے سے کنگ خان تھوڑے سے محتاط بھی ہیں، یاد رہے کہ وہ آخری بار اسکرین پر دسمبر۲۰۱۸ءمیں فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔اب اطلاعات ہیں کہ کنگ خان یش راج فلمز پروڈکشن کے زیر عنوان ’پٹھان‘ میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس حوالے سے شاہ رخ اور پروڈکشن کمپنی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK