• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد کپور کی فلم ’’او رومیو‘‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری

Updated: January 14, 2026, 8:05 PM IST | Mumbai

شاہد کپور کی ایکشن اور رومانوی تھرلر فلم’ ’او رومیو‘‘ ریلیز سے صرف ایک ماہ دور ہے تاہم، فلم پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گینگسٹر حسین اُسترا کی بیٹی صنوبر نے ساجد ناڈیاڈوالا اور وشال بھردواج کو نوٹس بھیج کر ۲؍ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shahid Kapoor.Photo:INN
شاہد کپور۔ تصویر:آئی این این

شاہد کپور کی آنے والی فلم ’’او رومیو‘‘ کا پوسٹر اور ٹیزر چند روز قبل جاری کیا گیا تھا۔ شائقین کو وشال بھردواج کی فلم سے اداکار کی پہلی جھلک بہت پسند آئی  تاہم فلم  ’’ او رومیو‘‘ اب مشکل میں دکھائی دیتی ہے۔مختصر ٹیزر دیکھنے کے بعد گینگسٹر حسین اُسترا کی بیٹی صنوبر شیخ نے میکرز کو۲؍  کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے اور انہیں ۷؍ دن کا وقت دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:۷؍اننگز میں ۵۷۸؍رن، نیوزی لینڈ کیخلاف گل کی شاندار کارکردگی

یہ سارا معاملہ کیا ہے؟
 صنوبر نے ’’او رومیو‘‘ کے بنانے والوں سے۲؍ کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کے بدنام زمانہ گینگسٹر حسین اُسترا کی بیٹی نے یہ نوٹس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور  ہدایتکار وشال بھردواج کو بھیجا ہے۔ اس نوٹس میں حسین اُسترا کی بیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’او رومیو‘‘ نے اس کے والد کو منفی انداز میں پیش کیاگیا  ہے جس سے ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔اس نوٹس میں، انہوں  نے نہ صرف ’’او رومیو‘‘ کے بنانے والوں سے ۲؍کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے درخواست کی ہے کہ جب تک ان کے تحفظات دور نہیں ہوتے اس فلم کو روک دیا جائے اور اس کی ریلیز  منسوخ کر دی  جائے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں  نے فلمسازوں کو یہ ہرجانہ ادا کرنے کے لیے ۷؍ دن کی مہلت دی  ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بی ٹی ایس نے ورلڈ ٹور کا اعلان کیا۔ کیا ہندوستان کا انتظار آخرکار ختم ہوگا؟

’’ او رومیو‘‘  سنیما گھروں میں کب ریلیز ہوگی؟
کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ’’ او رومیو‘‘ میں شاہد کپور کا کردار حسین اُسترا جیسا ہے، جو ممبئی کے سب سے خوفناک گینگسٹرز میں سے ایک ہے۔ تاہم، وشال بھردواج نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ فلم مکمل طور پر خیالی ہے یا حقیقی زندگی کے واقعات سے متاثر ہے۔شاہد کپور کے ساتھ تمنا بھاٹیہ، ترپتی ڈمری، دیشا پٹانی اور وکرانت میسی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم ۱۳؍ فروری ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ شاہد کپور کی ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ یہ تیسری فلم ہے، اس سے قبل وہ کمینے اور حیدر میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK