• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۷؍اننگز میں ۵۷۸؍رن، نیوزی لینڈ کیخلاف گل کی شاندار کارکردگی

Updated: January 14, 2026, 7:01 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے اوپنر شبھ من گل نے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۵۳؍ گیندوں پر ۵۶؍ رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔ یہ ہندوستانی کپتان کی سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری تھی۔

Shubman Gill.Photo:INN
شبھ من گل۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے اوپنر شبھ من گل نے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۵۳؍ گیندوں پر ۵۶؍ رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔ یہ ہندوستانی کپتان کی سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری تھی۔گل نے ہندوستانی سرزمین پر کیوی گیند بازوں پر تباہی مچائی ہے۔ گل نے اب تک ہندوستان  میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۷؍ ون ڈے اننگز کھیل کر۶ء۱۱۵؍ کے  اوسط سے مجموعی طور پر۵۷۸؍ رنز بنائے ہیں۔اس عرصے کے دوران، گل نے۲۰۸(۱۴۹؍گیندوں)،ناٹ آؤٹ ۴۰؍ (۵۳؍گیندوں)، ۱۱۲؍ (۷۸؍ گیندوں)، ۲۶؍ (۳۱؍ گیندوں)، ناٹ  آؤٹ ۸۰؍رن  (۶۶؍ گیندوں)،۵۶؍ (۷۱؍ گیندوں) اور ۵۶؍(۵۳؍ گیندوں) رن بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:عامر خان، راجکمار ہیرانی کی ’’دادا صاحب پھالکے‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع کریں گے

نیوزی لینڈ کے دوسرے یکروزہ  میچ میں شبھ من گل کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شریاس ایّر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجا، نتیش ریڈی، ہرشیت رانا، کلدیپ یادو، محمد سراج  اور پرسیدھ کرشنا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب مائیکل بریسویل کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیون کونوے، ہنری نکولس، ول ینگ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل ہی (وکٹ کیپر)، جیکیری فولکس، کرسچن کلارک، کائل جیمیسن اور جیڈن لینکس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایرانی کرنسی بری طرح کریش، ریال صفر ڈالر کے برابر ہو گیا

ہندوستان  نے وڈودرا میں سیریز کا پہلا میچ ۴؍ وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل (۸۴)، ہنری نکولس (۶۲) اور ڈیون کونوے (۵۶) کی نصف سنچریوں کی بدولت ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۰۰؍ رنز بنائے۔جواب میں ہندوستان  نے ۴۹؍ اوورز میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے وراٹ کوہلی نے ۹۱؍ گیندوں پر۹۳؍ رنز بنائے جبکہ شبھ من گل نے۵۶؍ اور شریاس ایّر نے ۴۹؍ رنز بنائے۔ٹیم انڈیا فی الحال تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ۰۔۱؍ سے آگے ہے۔ میزبان ٹیم کی نظریں دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے پر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK