Inquilab Logo

شاہد کو اداکارنہیں  بننے کا خدشہ تھا

Updated: April 07, 2022, 11:59 AM IST | Agency | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔

Shahid Kapoor.Picture:INN
شاہد کپور۔ تصویر: آئی این این

معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔ شاہد کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلمی کریئر کے آغاز میں سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔اُنہوں نے کہا ’’ لوگ شاید یہ سوچتے ہیں کہ اُن کے لئے اداکار بننا آسان تھا کیونکہ ان کے والدین پنکج کپور اور نیلیما عظیم دونوں ہی اداکار تھے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔‘‘اُنہوں نے بتایا ’’جب اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں۔’’اُنہیں کبھی لگا ہی نہیں تھا کہ وہ اداکار بن سکیں گے کیونکہ اکثر لوگوں کو تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں۔‘‘شاہد کپور نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ ممبئی میں رہتے ہی نہیں تھے وہ یہاں بہت دیر بعد آئے تھے۔ ان کی والدہ نے اُنہیں اکیلے ہی پالا تھا  اور وہ ذرا بڑے تھے جبکہ ان کا سوتیلا بھائی ایشان کھٹر بہت چھوٹا تھا۔‘‘اُنہوں نےکہا ’’ اُنہوں نے کبھی کسی کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں اور اس لئے انہیں خدشہ تھا کہ پتہ نہیں انڈسٹری کے لوگ اُنہیں قبول کریں گے بھی یا نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK