Inquilab Logo

۱۱؍ سرجریزسے گزرنے کے بعد بھی اسی طرح دوڑ سکتا ہوں: شاہ رخ خان

Updated: December 07, 2023, 7:14 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان نے ایکس پر اپنے سیشن آسک ایس آر کے کے دوران مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ۱۹۹۵ء میں بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی ریلیز سے اب تک میں ۱۱؍ سرجریز سے گزر چکا ہوں لیکن اب بھی اسی طرح دوڑ سکتا ہوں جس طرح فلم کے ایک سین میں دوڑا تھا۔ زندگی ایک دوڑ ہے۔

Shahrukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایکس پرآسک ایس آر کے سیشن کے دوران ظاہر کیا کہ وہ ۱۹۹۵ء کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی ریلیز سے اب تک ۱۱؍سرجریز سے گزر چکے ہیں۔ سیشن کے دوران انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ایک دوڑ ہے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ ۱۱؍ سرجریز سے گزرنے کے بعد بھی اسی طرح بھاگ سکتا ہوں اور میری وہی ٹی شرٹ مجھے بالکل فٹ بیٹھتی ہے جو میں نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ایک سین میں پہنی تھی۔ بالی ووڈ اسٹار نے اپنی پچھلی فلموں، پٹھان اور جوان کا مذاق اڑانے کی کوشش کرنے والے ٹرول کا جواب دیتے ہوئے اپنا مضحکہ خیز پہلو بھی ظاہر کیا۔ ٹرول میں شاہ رخ خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آپ کی انتہائی مؤثر اور قابل پی آر ٹیم کی وجہ سے آپ کی گزشتہ ۲؍ فلمیں ہٹ ہوئیں۔ کیا آپ کو اب بھی اپنی پی آر اور مارکیٹنگ ٹیم پر بھروسہ ہے کہ ڈنکی بھی ہٹ اور گولڈن فلم ثابت ہو گی؟

شاہ رخ خان نے ٹرول کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ عام طور پر میں آپ جیسے ذہین لوگوں کو جواب نہیں دیتا لیکن آپ کے معاملے میں مستثنیٰ ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو قبض کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اپنی پی آر ٹیم سے کہوں گا کہ وہ آپ کو کچھ گولڈن میڈیسن (سنہری اودیات) بھیجیں۔ امید ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
شاہ رخ خان نے اس کے علاوہ بھی اپنے کئی مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی اور فلم انڈسٹری کے سفر میں کیا اہم سبق سیکھا ہے؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا کہ آپ کی زندگی میں آپ کے اہل خانہ اور دوستوں سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہوتی۔
سیشن کے دوران شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ڈنکی کے حوالے سے بھی کئی سوالوں کے جوابات دیئے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے فلم میں پنجاب ڈائیلوگ بولے ہیں یا نہیں؟ شاہ رخ خان نے کہا کہ زیادہ پنجابی ڈائیلوگ نہیں بولے کیونکہ میں اچھے طریقے سے پنجابی نہیں بول سکتا۔اس لئے تاپسی پنو اور وکی کوشل کیلئے چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK