نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے ۱۵؍ رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 07, 2026, 9:59 PM IST | Wellington
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے ۱۵؍ رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لیے ۱۵؍ رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولنگ کے اہم ستون جیکب ڈفی کو پہلی بار کسی سینئر ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔۳۱؍ سالہ جیکب ڈفی اس اسکواڈ کے واحد نئے کھلاڑی ہیں جبکہ مجموعی طور پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس ۱۰۶۴؍ ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچز کا تجربہ موجود ہے۔
ڈفی اس وقت آئی سی سی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور انہوں نے ۲۰۲۵ء میں ۳۶؍بین الاقوامی میچز میں ۸۱؍ وکٹ لے کر سر رچرڈ ہیڈلی کا۴۰؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ کیوی ٹیم کی قیادت اپنا نواں آئی سی سی عالمی ایونٹ کھیلنے والے مچل سینٹنر کریں گے۔ فاسٹ بولنگ میں لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری اور ایڈم ملنے شامل ہیں جبکہ جمی نیشم آل راؤنڈر کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
Ready for India and Sri Lanka 🫡
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 6, 2026
Your BLACKCAPS squad for next month`s ICC Men`s T20 World Cup 🏆 #T20WorldCup pic.twitter.com/RQGQfDHh7X
اسپن ڈپارٹمنٹ میں ایش سودھی کے ساتھ مائیکل بریسویل، گلین فلپس اور راچن رویندر شامل ہیں۔ بیٹنگ لائن میں فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیوون کانوے، ڈیرل مچل اور ٹم سیفرٹ شامل ہیں۔ سیفرٹ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔کئی کھلاڑی معمولی انجریز سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ ٹورنامنٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔ فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی آمد، ہسپانوی سپر کپ کا سنسنی خیز آغاز
ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل میدویدیف کی کلاسک جیت
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں روس کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ڈینیئل میدویدیف نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے ٹاپ سیڈیڈ کھلاڑی نے امریکی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:موہن لال کی ’’درشیم ۳‘‘ اپریل میں ریلیز ہوگی
بدھ کو کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے اہم ترین میچ میں ۲۹؍ سالہ روسی سٹار ڈینیئل میدویدیف کا سامنا امریکہ کے فرانسس ٹیافو جونیئر سے تھا۔ کورٹ پر میدویدیف نے شروع سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور امریکی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ میدویدیف نے یہ مقابلہ اسٹریٹ سیٹس میں ۳۔۶، ۲۔۶؍سے اپنے نام کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی میدویدیف نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ ۸؍ (کوارٹر فائنل) مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔برسبین انٹرنیشنل میں اس وقت دنیا کے مایا ناز کھلاڑی ایکشن میں ہیں اور شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ میدویدیف جس فارم میں نظر آ رہے ہیں، وہ اس سیزن کے پہلے بڑے ٹائٹل کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔