Inquilab Logo

فلم شمشیرا کے ہدایت کار کرن ملہوترا نےفلم کو بڑے پردے پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا

Updated: July 25, 2021, 9:57 AM IST | Mumbai

فلم ہدایتکار کرن ملہوتراکی فلم ’شمشیرا‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

The director of the film Shamshera is Kiran Malhotra.Picture:PTI
فلم شمشیرا کے ہدایت کار کرن ملہوترا تصویرپی ٹی آئی

: فلم ہدایتکار کرن ملہوتراکی فلم ’شمشیرا‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ کرن سنیچر کے روز اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر کرن نے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور ، وانی کپور اور سنجے دت کی اداکاری والی یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ رنبیر کپور کا زبردست انداز ’شمشیرا‘ میں نظر آئے گا۔ کرن اس فلم کو او ٹی ٹی پر نہیں بلکہ صرف سلور اسکرین پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔
 کرن ملہوترا اپنی فلم ’شمشیرا‘ کو حتمی شکل دیتے ہوئے اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ بطور فلمساز کرن ملہوترا خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انھیں ایک ایسی کہانی پر کام کرنے کا موقع ملا ہے جسے وہ خود بطور ناظر دیکھنا پسند کریں گے۔
  میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرن نے بتایا کہ `شمشیرا کی کہانی یقیناً ایسی ہے کہ میں  خود بھی اسے دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ پیچیدہ انسانی جذبات پر مبنی ایک ایسی فلم ہے جسے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہئےجہاں لوگوں کوبرسوں سے فلم دیکھنے کا تجربہ  رہاہے۔
 کرن ملہوترا اپنی ایکشن اور تفریح سے بھرپور فلم کیلئے رنبیر کپور جیسا شاندار اداکار پاکر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ رنبیر کی زبردست تعریف کرتے ہوئے، کرن انہیں اس دور کا بہترین فنکار کہتے ہیں۔ کرن کا کہنا ہے کہ ’شمشیرا‘  کی کاسٹ اور عملہ اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہمیشہ میری حمایت میں رہے ہیں۔ رنبیر کا بہترین کام ’شمشیرا‘ میںدیکھنے کو ملے گا۔ وانی کپور نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے۔ جہاں تک سنجے دت کا تعلق ہے تو آپ انہیں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
 کرن ملہوترا کا خیال ہے کہ ’شمشیرا‘ان تمام ناظرین کو پسند آئے گی جو اس وبائی بیماری کے بعد فلم کو بڑے پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ `میں اچھی فلموں کے دور میں پروان چڑھا ہوں ، لہٰذا میں ایسی فلم بنانا چاہتا ہوں جس سے لوگ تھیٹر میں لطف اندوز ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔ ہم سب کو بے صبری سے کسی اچھے وقت کا انتظار ہے تاکہ ہم فلم کو شاندار انداز میں ریلیز کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK