رتیک روشن سے ملنا چاہتے ہیں؟، ’’آواں جاواں‘‘ مقابلے میں حصہ لیجئے
Updated: August 01, 2025, 9:30 PM IST
| Mumbai
یش راج فلمز (وائےآر ایف) نے سوشل میڈیا صارفین رتیک روشن کی فلم ’’وار ۲‘‘ کے نغمے ’’آواں جاواں‘‘ کے ہُک اسٹیپ پر مبنی ایک مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو ’’آون جاون‘‘ کا ہُک اسٹیپ کرتے ہوئے ریل بنا کر وائے آر ایف کو ٹیگ کرنا ہوگا۔ فاتحین کا اعلان وائے آر ایف کے ذریعےکیا جائےگا۔تاہم، مقابلہ جیتنےو الے شخص کو رتیک روشن سے ملاقات کا شرف حاصل ہوگا۔
تصویر: آئی این این
رتیک روشن نہ صرف یہ کہ آن لائن اسکرین بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی متوقع فلم ’’وار ۲‘‘ کے نغمے ’’آواں جاواں‘‘ سے متعلقہ مقابلے کے ذریعے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ’’وار ۲‘‘ ۲۰۲۵ء کی متوقع فلموں میں سے ایک ہے جس کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے کی ہے۔ فلم کے پروموشن کے تحت رتیک روشن نے ’’وار ۲‘‘ کے پہلے نغمے ’’آواں جاواں‘‘ کے ہک اسٹیپ پر مبنی ایک مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس کے فاتح کو رتیک روشن سے ملنے کا موقع دیا جائے گا۔
اپنے انسٹاگرام پر رتیک روشن نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ نغمے کے رقص کے ہُک اسٹیپس کو دوبارہ کریں۔ ویڈیو میں رتیک روشن نے کہا ہے کہ ’’وار ۲‘‘ کا نغمہ ’’آواں جاواں‘‘ ریلیز ہوگیا ہے اور وائے آر ایف نغمے کے ہک اسٹیپس پر مبنی ایک مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس نغمے کا ہُک اسٹیپ کافی آسان ہے تو کریئے آواں جاواں کا ہک اسٹیپ کبیر اور کاویہ کے جیسے اور ہوسکتاہے کہ آپ یہ مقابلہ جیت جائیں۔‘‘
اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو ’’آواں جاواں‘‘ کا ہُک اسٹیپ کرتے ہوئے انسٹاگرام ریل بنانی ہوگی اور اس میں ’’آواں جاواں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وائے آر ایف کو ٹیگ کرنا ہوگا۔ فاتحین کا فیصلہ وائے آر ایف کے ذریعے ہوگا اور انہیں رتیک روشن سے ملاقات کا موقع دیا جائے گا۔‘‘ یاد رہے کہ ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ’’آواں جاواں‘‘ ریلیز کیا گیا تھا جس میں رتیک روشن اور کیارا ایڈوانی کو دکھایا گیا تھا۔ اس نغمے میں یورپ کے قدرتی مناظر کی منظر کشی کی گئی ہے۔
This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience
and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree
to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK