مراٹھی اور ہندی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ پریا مراٹھے کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ وہ ۳۸؍ سال کی تھیں اور پچھلے ایک سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور شوہر اداکار شانتنو موگے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 31, 2025, 8:32 PM IST | Mumbai
مراٹھی اور ہندی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ پریا مراٹھے کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ وہ ۳۸؍ سال کی تھیں اور پچھلے ایک سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور شوہر اداکار شانتنو موگے ہیں۔
مراٹھی اور ہندی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ پریا مراٹھے کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ وہ ۳۸؍ سال کی تھیں اور پچھلے ایک سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی والدہ اور شوہر اداکار شانتنو موگے ہیں۔
پریا۲۳؍ اپریل۱۹۸۷ء کو تھانے میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے۲۰۰۶ء میں مراٹھی سیریل ’یا سُکھنو یا‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی مشہور ہندی اور مراٹھی ٹی وی شوز میں کام کیا، جن میں،قسم سے، پویتر رشتہ، بڑے اچھے لگتے ہیں، چار دن ساسوکے، تو دشہرہ میں اور کامیڈی سرکس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے:نکی تنبولی ڈینگوکا شکار، سوشل میڈیا پر مطلع کیا
انہوں نے۲۰۱۶ء میں فلموں ’وگھنہرتا مہاگن پتی‘ اور ’کرن کلکرنی بنام کرن کلکرنی‘ میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال نے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ دنیا کو سوگوار کر دیا ہے۔ پریا کے ساتھی اور مداح انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
مراٹھے کے بارے میں بتاتے چلیں کہ انہوں نے بالاجی ٹیلی فلمز کے سیریل قسم سے میں بھی ودیا بالی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کامیڈی سرکس کے پہلے سیزن میں بھی نظر آئیں۔ وہ نہ صرف ایک اداکارہ تھیں بلکہ اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی تھیں۔
اداکاری کی دنیا میں شہرت پانے کے بعد پریا مراٹھے نے مشہور سیریل پاویترا رشتا میں کام کیا۔ اس میں ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔ دراصل، انہوں نے اس شو میں ورشا ستیش کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپریل ۲۰۱۲ءمیں سونی ٹی وی کے سیریل بڑے اچھے لگتے ہیں میں جیوتی ملہوترا کا کردار نبھایا، اس کے علاوہ انہوں نے کئی مشہور شوز میں بھی اپنی اداکاری کا جادو دکھایا۔ اداکارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں سے جڑی رہتی تھیں تاہم بیماری سے لڑنے کی وجہ سے وہ ایک سال سے انسٹاگرام پرسرگرم نہیں تھیں۔