اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے اگلے حصے میں شنایا کپور اور عالیہ ایف کلیدی کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سیریز کو ۲۰۱۴ء میں لانچ کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai
اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے اگلے حصے میں شنایا کپور اور عالیہ ایف کلیدی کردار نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سیریز کو ۲۰۱۴ء میں لانچ کیا گیا تھا۔
کرن جوہر کی مشہور سیریز ’’دی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ واپس آرہی ہے جس میں اس مرتبہ شنایا کپور اور عالیہ ایف کلیدی کردار نبھائیں گے۔ اس سیریز کو کرن جوہر کا دھرما پروڈکشن ریلیز کرنے گا جس میں اس مرتبہ مختلف بیچ نظر آئے گا۔ یاد رہے کہ ’’دی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کو ۲۰۱۲ء میں لانچ کیا گیا تھا جس میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترہ نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۲‘‘ میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستاریہ نظر آئے تھے۔
انڈسٹری چیٹرکے مطابق شنایا کپور کو سیریز کے اگلے سیزن کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شنایا کپور سیریز میں دو کردار نبھائی ںگی۔ شنایا کپور نے’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی ہے جس میں وکرانت میسی ان کے مدمقابل نظر آئے ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا لیکن شنایا کپور کی اداکاری کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: بوسٹن کے اسٹار بکس میں بدترین اور سست ترین برستا تھی: شردھا کپور
شنایا کپور کے علاوہ سیریز میں عالیہ ایف بھی کلیدی کردار نبھائیں گی۔ فلم میں مرد کردار کی کاسٹنگ جاری ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں کرن جوہر نے سائن ویسچر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (سی آئی ایف ایف) کے آخر میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سیریز کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ناکچرل برگر‘‘ کیلئے مشہور ریم مایا ویب سیریز کے اگلے حصے کی ہدایتکاری کریں گی۔