Inquilab Logo

فلم ’گل مہر‘ کے ذریعہ شرمیلا ٹیگور کی فلموں میں واپسی

Updated: March 02, 2023, 12:22 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ وہ اسکرپٹ پسند آنے پر ہی فلمیں منتخب کرتی رہی ہیں۔

Sharmila Tagore will be seen with Manoj Bajpayee
شرمیلا ٹیگور کو منوج باجپئی کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ وہ اسکرپٹ پسند آنے پر ہی فلمیں منتخب کرتی رہی ہیں۔شرمیلا ٹیگور طویل عرصے کے بعد فلم گل مہر کے ذریعے فلم انڈسٹری میں واپس آ رہی ہیں۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ فن کار کے طور پر وہ فلمیں کیسےمنتخب کرتی  رہی ہیں۔شرمیلا ٹیگور نے بتایا،’’ہم پروفیشنل ہیں اور فلموں کو سائن کرنے کے کئی وجوہات ہوتے ہیں۔کئی بار ہم نے صرف روپے کیلئےفلم سائن کی ہیں جس سے کرایہ ادا کرسکیں۔ کئی بار اپنے ساتھیوں کی مدد کرنے کیلئے فلمیں سائن کی ہیں جس سے ان کا پروجیکٹ اچھے سے چل سکے۔ ایسے میں فلمیں سائن کرنے کے پیچھے بہت سے فیکٹر ہوتےہیں۔ اصل میں فلم کی اسکرپٹ ہی فلم منتخب کرنے کی وجہ ہوا کرتی تھی۔شرمیلا ٹیگور نے کہا،’’مجھےلگتا ہے سبھی لوگ فلم گل مہر کو پسند کریں گے۔ میں نے اسے۳؍مرتبہ دیکھا ہے اور ہر بار میں روئی ہوں۔ فلم کی کہانی کو بہترین طریقے سے لکھا گیا ہے۔‘‘فلم گل مہرمیںشرمیلا ٹیگور، منوج باجپئی، امول پالیکر، سورج شرما اور سمرن نےاہم کردار ادا کئے ہیں۔راہل چتیلا کی ہدایت کاری اور راہل چتیلا اور ارپیتا مکھرجی کے ذریعے لکھی گئی فلم گل مہر۳؍ مارچ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK