شرمیلا ٹیگور کی بڑے پردے پرواپسی 

Updated: May 13, 2022, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور۱۱؍ سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔  شرمیلا ٹیگور کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شرمیلا فلم `گل موہر سے بڑے پردے پر واپسی کرنے والی  ہیں۔

Sharmila Tagore.Picture:INN
شرمیلا ٹیگور ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور۱۱؍ سال بعد بڑے پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔  شرمیلا ٹیگور کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شرمیلا فلم `گل موہر سے بڑے پردے پر واپسی کرنے والی  ہیں۔ شرمیلا ٹیگور اس فلم میں بترا خاندان کی ’کل ماتا‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ منوج باجپئی، امول پالیکر، سورج شرما اور سمرن رشی بگا بھی  دکھائی دیں گے۔ فلم `گل موہر کو فاکس سٹار اسٹوڈیوز کے پروڈکشن میں  چاالک بورڈ انٹرٹینمنٹ اور  آٹونومس ورکس کے اشتراک سے  بنائی جارہی ہے۔ فلم اگست میں ریلیز ہو گی۔ فلم کا اسکرپٹ راہل چٹیلہ اور ارپیتا مکھرجی نے لکھا ہے۔ فلم کا میوزک سدھارتھ کھوسلہ نے دیا ہے۔ فلم کی کہانی مکمل طور پر خاندانی ہے۔ اس میں ملٹی جنریشن بترا فیملی کو دکھایا گیا ہے۔ خاندان۳۴؍ سالہ پرانے گھر کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس دوران کچھ حقائق سامنے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK