Inquilab Logo Happiest Places to Work

’عاشقی ۲‘ کا نغمہ ’ تم ہی ہو‘ سننے کے بعد ہی سے اریجیت سے ملنا چاہتا تھا: شیران

Updated: June 10, 2025, 6:10 PM IST | Mumbai

’’سفائر‘‘ کی ریلیز کی بعد ایڈ شیران نے انکشاف کیا کہ وہ ’’عاشقی ۲‘‘ کا نغمہ ’’تم ہی ہو‘‘ سننے کے بعد ہی سے اریجیت سنگھ سے ملنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’سفائر‘‘ کا پنجابی ورژن چند ہفتوں میں ریلیز ہوگا۔

Ed Sheeran and Arijit Singh. Photo: INN
ایڈ شیران اور اریجیت سنگھ۔ تصویر: آئی این این

انگلش گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران نے پیر کو اپنے تازہ ترین گانے ’’سفائر‘‘ کی تیاری کے پیچھے کے سفر کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ’’عاشقی ۲‘‘ دیکھنے اور ان کا گانا ’’تم ہی ہو‘‘ سننے کے بعد اریجیت سنگھ سے رابطے میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اریجیت سنگھ کی موسیقی کے بارے میں سب سے پہلے اس وقت واقف ہوا جب میں نے ’’عاشقی ۲‘‘ دیکھی اور ان کا نغمہ ’’تم ہی ہو‘‘ سنا۔ میں ان کی آواز، نغمہ، فلم کے منظر سے متاثر تھا۔ میں نے ان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا وہ ساتھ میں گانا گانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے اثبات میں جواب دیا، اس طرح ہمارے مراسم بڑھے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

یہ بھی پڑھئے: سدھا مورتھی نے عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ کی خوب تعریف کی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم حقیقت میں ملنے سے پہلے ای میلز پر بات چیت کرتے تھے۔ جب میں ہندوستان کے دورے پر آیا تو انہوں نے مجھے اپنے آبائی شہر بلایا تاکہ مجھے اپنی ثقافت سے روشناس کرواسکیں۔‘‘  یاد رہے کہ فروری میں، گلوکار نے ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے بعد اریجیت سے ملاقات کی اور مؤخر الذکر کے آبائی شہر جیا گنج، مغربی بنگال میں اسکوٹی کی سواری کا لطف اٹھایا۔ اس ملاقات میں اریجیت نے شیران کو پنجابی بولنا اور ستار بجانا سکھایا، جس کا ذکر پرفیکٹ گلوکار نے اپنے نوٹ میں کیا، ’’پھر ہم نے رات کا کھانا کھایا، اور اپنے والد کے ساتھ غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کیلئے گاؤں کا چکر لگایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مجھے اریجیت کے ساتھ اشتراک کرنے پر فخر ہے۔ شیران نے اعلان کیا کہ ’’سفائر‘‘ کا مکمل پنجابی ورژن چند ہفتوں میں ریلیز ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK