• Mon, 26 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ای سی آئی نیٹ‘ کے تعلق سے الیکشن کمیشن کی رازداری پر اپوزیشن کی تنقیدیں

Updated: October 26, 2026, 10:52 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے دعویٰ کیا کہ آر ٹی آئی کے جواب میں تفصیل اس لئے چھپائی گئی کہ اس سے ایس آئی آر میں ہونے والی گڑبڑیوں کا پردہ فاش ہوجائےگا۔

The Congress has reiterated its demand for the resignation of Gyanesh Kumar. Photo: INN
کانگریس نے گیانیش کمار کے استعفیٰ کی مانگ دہرائی ہے۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے اتوار کو الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ وہ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ایس آئی آر میں  استعمال  ہونےوالے  متنازع سافٹ ویئر’’ ای سی آئی نیٹ ‘‘  سے متعلق معلومات چھپا رہا ہے کیوںکہ اگر یہ معلومات منظر عام پر آگئی تو ایس آئی آر کی گڑبڑیوں کا بھی پردہ فاش ہوجائےگا۔

اپوزیشن پارٹی نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ایس آئی آر کا عمل فوری طور پر معطل کیا جائے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے  ایس آئی آر کے دوران ووٹر فہرستوں میں غلطیوں اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کیلئے استعمال کیے گئے سافٹ ویئر کا نام اور اس کا ورژن بتانے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ملکارجن کھرگے کے خلاف بی جےپی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ معلومات ’’تجارتی اعتماد، تجارتی راز اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی‘ سے متعلق ہیں، اس لیے آر ٹی آئی  کے تحت انہیں ظاہر کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔ جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا  ہےکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا متنازع ای سی آئی نیٹ سافٹ ویئر سے متعلق معلومات اب بھی ’’چھپا‘‘ رہا ہے۔ ان کے مطابق یہی سافٹ ویئر تباہ کن ایس آئی آر کا مرکزی حصہ ہے اور اسے ووٹر فہرستوں میں ہیرا پھیری کو مرکزی سطح پر انجام دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

رمیش نے کہاکہ’’ کمیشن نے کمزور دلائل کا سہارا لیتے ہوئے نہ تو سافٹ ویئر کا نام بتایا ہے اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا جارہا ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کیا حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ای سی آئی نیٹ سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بارے میں شفافیت کی کمی نے پورے عمل کی ساکھ کو عوام کی نظر میں نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK