شیفالی زری والا کے میوزک ویڈیو ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکوئل نہیں بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا ’’کانٹا لگا گرل‘‘ کے طور پرمشہور تھیں۔ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی اچانک موت ہوگئی تھی۔
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 5:12 PM IST | Mumbai
شیفالی زری والا کے میوزک ویڈیو ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکوئل نہیں بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ شیفالی زری والا ’’کانٹا لگا گرل‘‘ کے طور پرمشہور تھیں۔ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی اچانک موت ہوگئی تھی۔
شیفالی زری والا ۴۲؍ سال کی عمر میں چل بسی تھیں۔ ان کی موت نے نہ صرف یہ کہ ان کے مداحوں بلکہ ان کے پورے خاندان کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ ’’کانٹا لگا‘‘ میوزک ویڈیو سے شہرت پانے والی شیفالی زری والا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ ان کی موت کے بعد رادھیکا راؤ اور ونئے سپرو، جنہوں نے کانٹا لگا میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری کی تھی، نے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکوئل نہیں بنایا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر رادھیکا اور ونئے سپرو نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’کل شیفالی زری والا کی پریئر میٹ تھی۔ ہم نے انہیں آخری مرتبہ الوداع کہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکوئل نہیں بنایا جائے گا اور شیفالی زری والا کو ہمیشہ ’’کانٹا لگا گرل‘‘کے طور پر یاد کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’آپ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ آپ کو ’’کانٹا لگا گرل‘‘ کے طور پر یاد رکھا جائے۔ اسی لئے ہم سیکوئل نہیں بنائیں گے اور اسے کبھی بھی بنایا نہیں جائے گا۔ ہم ہمیشہ اپنی ’’کانٹا لگا گرل‘‘ کو یاد رکھیں گے۔ یہ ہمیشہ آپ ہی کا رہے گا۔ شیفالی یہ ہمیشہ آپ ہی کا رہے گا۔ ریسٹ ان پیس۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل
شیفالی زری والا کو ۲۰۰۰ء کے اواخر میں شوٹ کئے گئے میوزک ویڈیو ’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی اور یہ پاپ کلچر کی تاریخ میں مشہور ہوگیا تھا۔ بعد ازیں کچھ برسوں بعد ۲۰۲۰ء میں شیفالی زری والا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کس طرح اس ایک نغمے نے ان کی پوری زندگی ہی تبدیل کر دی تھی۔‘‘ شیفالی زری والا نے کہا کہ ’’ کانٹا لگا‘‘ کو ۱۷؍ سال مکمل ہوگئے ہیں اور مجھے یقین ہی نہیں ہورہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کل ہی ہوا تھا۔ ’’کانٹا لگا‘‘ مجھے اچانک ہی ملا تھا۔ میں اپنے کالج کے باہر چلا رہی تھی اور ویڈیو کے ڈائریکٹر ونئے سپرو اور رادھیکا راؤ نے بھی مجھے وہاں دیکھا تھا اور انہوں نے مجھے اس نغمے کی پیشکش کی تھی۔ میں نے لطف اندروز ہونے اور پاکیٹ منی کیلئے یہ کیا تھا، لیکن اس نغمے نے میری زندگی ہی تبدیل کر دی۔ وہ میرے لئے فیری گوڈمدر کے جیسے تھے۔ وہ آئے اور جادو دکھایا، اور ایک بدصورت بطخ کو خوبصورت راج ہنس میں تبدیل کردیا۔ اسی لئے ہاں، اس نغمے نے میری پوری زندگی تبدیل کر دی۔‘‘