پیر کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک ملکر کام کریں تو ہم عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے۔
پیر کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملک ملکر کام کریں تو ہم عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے۔
کوالالمپور میں پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شہباز شریف اور ان کے ملائیشیائی ہم منصب انور ابراہیم نے شرکت کی، اور دونوں وزرائے اعظم نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ شہباز شریف نے انور ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم انور ابراہیم نے جس طرح گزشتہ چند سال میں ملائیشیا کے لئے جو کام کیا ہے اور جس مقام پر اپنے ملک کو پہنچایا، وہ معجزہ ہے، ان کی قیادت میں ملائیشیا نے جو ترقی کی منازل طے کیں، یہ سفر قابل تعریف ہے، انور ابراہیم ماضی میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کا وژن بہت وسیع ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق ہوچکا ہے، پاکستان اور ملائیشیا خلیجی ممالک کو افرادی قوت فراہم کر سکتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت میں تعاون گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کیلئے ملائیشیا میں تجارت کے دروازے کھلے ہیں، تجارت کے فروغ سے خطہ معاشی آزادی حاصل کر سکتا ہے۔ آسیان کے پلیٹ فارم سے معاشی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے، پاکستان سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، کاروباری تعاون بڑھانے کے لئے باہمی روابط کو فروغ دینا ہوگا۔