Inquilab Logo

شہناز، سلمان خان کیساتھ شروعات کریں گی

Updated: May 03, 2022, 11:41 AM IST | Agency | Mumbai

ممبئی(ایجنسی):ہندوستانی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ وہ سلو میاں کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

Shehnaaz Kaur Gill .Picture:INN
اداکارہ شہناز گِل ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل گیا۔ وہ سلو میاں کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری کی ہمیشہ تعریف کی ہے۔ جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔رپورٹ میں کہا  گیا  ہےکہ ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے۔اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوش شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی اپنے جلوہ بکھیریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK