ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے منظم سونے کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے حال ہی کے دنوں میں ملک بھر میں چھ مختلف کارروائیوں میں تقریباً ۴۱؍ کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے جس کی اندازاً مالیت تقریباً ۶۲؍ کروڑ روپے ہے۔
EPAPER
Updated: September 10, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے منظم سونے کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے حال ہی کے دنوں میں ملک بھر میں چھ مختلف کارروائیوں میں تقریباً ۴۱؍ کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے جس کی اندازاً مالیت تقریباً ۶۲؍ کروڑ روپے ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے منظم سونے کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے حال ہی کے دنوں میں ملک بھر میں چھ مختلف کارروائیوں میں تقریباً ۴۱؍ کلوگرام غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے جس کی اندازاً مالیت تقریباً ۶۲؍ کروڑ روپے ہے۔وزارتِ مالیات کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا کہ ڈی آر آئی کی ان کارروائیوں میں تین غیر ملکی شہریوں سمیت کل ۲۴؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیش میں ہوائی اڈوں، ریل راستوں اور ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے ذریعے چلنے والے منظم اسمگلنگ نیٹ ورک اور سونا چھپانے کے نئے طریقوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان نے نیٹ فلکس کی ’ ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘‘کیلئے گانا کمپوز کیا
وزارت نے بتایا کہ دہلی میں ۷؍ ستمبر کو ڈی آر آئی نے غیر ملکی سونے کی خریداری اور اسے مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے سے جڑے شخص کے ٹھکانوں پر ایک ساتھ تلاشی لی۔ رہائشی احاطے میں سونا پگھلانے، رولنگ اور ڈائی کٹنگ کے لیے مشینوں سے لیس مینوفیکچرنگ کی سہولت ملی۔ یہاں ایک ایک کلوگرام وزن کی غیر ملکی چار سونے کے بارز اور اسمگل شدہ سونے سے بنائی گئی تقریباً ۲ء۶؍ کلوگرام سونے کی چین برآمد ہوئیں۔ کل تقریباً۲ء۱۰؍ کلوگرام سونا ضبط کیا گیا اور مینوفیکچرنگ کی سہولت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ آٹھ ستمبر کو دہلی میں ہی پنجاب سے آ رہی ایک گاڑی کو روک کر ۲۱ء۱؍کلوگرام سونا اور تقریباً ۵۰ء۴۳؍ لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی نیز ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آر آئی نے ۵۔۶؍ ستمبر کو بی ایس ایف کے ساتھ مشترکہ مہم میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر ہلدرپاڑہ کے پاس ایک شخص سے غیر ملکی ۸۹؍ سونے کے بارز برآمد کیئے، جن کا وزن تقریباً ۳ء۱۱؍ کلوگرام تھا۔ وہیں، مغربی بنگال کے ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ۳۔۴؍ ستمبر کو مختلف نام سے سفر کر رہے ایک مسافر سے جسم کے ارد گرد خصوصی طور پر تیار کردہ کپڑے کی بیلٹ میں چھپا کر رکھے گئے۶ء۴؍ کلوگرام کے چار غیر ملکی سونے کےبارز برآمد ہوئے ۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ سونے کو پگھلا کر شناخت مٹانے کے بعد ممبئی بھیجا جانا تھا۔ مسافر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایشان کشن کی قیادت میں ایسٹ زون نے۱۳؍ سال بعد دلیپ ٹرافی جیتی
ممبئی میں ڈی آر آئی نے ایئرپورٹ کے عملے اور ٹرانزٹ مسافروں کی ملی بھگت والے ایک منظم گینگ کا پردہ فاش کیا۔ کارروائی کے دوران سونے کی دھول کو موم کی شکل میں چھپا کر رکھے گئے اٹھ کیپسول برآمد ہوئے، جن کا کل خالص وزن ۴۷ء۳؍کلوگرام تھا۔ اس معاملے میں دو ٹرانزٹ مسافروں، دو ایئرپورٹ ملازمین اور ایک ریسیو کرنے والے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ کولکاتا سے ممبئی جا رہی ٹرین کے ایک مسافر سے ۶ء۱؍ کلوگرام غیر ملکی سونا اور ہانگ کانگ سے درآمد شدہ ٹریڈ مل کی موٹر میں چھپائی گئی تقریباً ۷۰۰؍ گرام کی۲۴؍ کیرٹ سونے کی بار بھی برآمد کی گئی۔ فالو اپ تلاشی میں ممبئی، چنئی، تھروولور اور چنگل پٹو سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی مشینیں اور آلات ملے نیز دو افراد، جن میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے، کو گرفتار کیا گیا۔