Inquilab Logo

شہناز گل کی آواز کو نیہا ککڑ کی آواز سے زیادہ دلکش قرار دیا گیا

Updated: August 29, 2022, 1:14 PM IST | Agency | Mumbai

شہناز نے نیہا کے گانے کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے شیئر کیا، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Shehnaaz Gill .Picture:INN
اداکارہ شہناز گل ۔ تصویر:آئی این این

 شہناز گل ان دنوں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ چھائی ہوئی ہیں۔ ان کی کوئی بھی پوسٹ دیکھ کر ہر کوئی خوشی سےلبریز ہو جاتا ہے۔ شہناز نے یہ محبت بڑی محنت سےحاصل کی ہے۔ شہنازگل جلد ہی سلمان خان کی ’کسی کا بھائی.. کسی کی جان‘سےاپنے بالی ووڈ کے کریئر کا اغاز کرنے کی منتظرہیں۔انہوں نے سنیچرکی صبح ایک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں وہ ’لوگ ہم سے جلتے ہیں‘ گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جس کا اصل ورژن نیہا ککڑ اور زوبن نوٹیال نے گایا ہے۔ ویڈیومیں شہناز گل ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں موجودہیں۔وہ ایک بڑی ٹی شرٹ پہنےمائیک کے سامنےکھڑی نظر آتی ہے۔ گانے کے دوران، وہ کیمرےمیں بھی دیکھتی ہیں اور کچھ تاثرات دیتی ہیں۔شہناز نے انسٹاگرام پر کئی اسٹار ایموجیز کے ساتھ کیپشن لگا کر ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جیسے ہی شہناز نےویڈیو شیئر کیا، ان کے مداحوں نے ان کی خوبصورت آواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ ایک نے لکھا،’’شہناز گل آپ کو ایک خوبصورت آوازسے نوازا گیاہے۔‘‘ ویڈیو پر تبصرہ کرتےہوئے، ایک مداح نے کہا، ’’آپ کی آواز ہمیشہ میرے دل کو چھوتی ہے۔‘‘ ایک انسٹاگرام صارف نے یہ بھی لکھا،’’او ایم جی،سو ایموشنل(بہت جذباتی)۔‘‘ایک مداح نےکہاکہ شہناز نیہا ککڑ سے بہتر گاتی ہیں۔کمنٹ سیکشن میں شہناز کے مداحوں نے ان پر پیارکی بارش کر دی ہے۔ایک نے کہا،’’کوئی شخص ایک ہی وقت میں خوبصورت اور پیارا کیسے ہو سکتا ہے۔‘‘ دوسرے نے پوسٹ پر لکھا،’’لو یو ثنا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK