Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا پربھاگ۳۳؍ کی انتخابی مہم میں سپریہ سلے کی شرکت

Updated: January 12, 2026, 10:31 AM IST | Inquilab News Network | Mumbra

این سی پی (ایس پی ) کے امیدواروں کی فتح کیلئے اپیل کی، شمیم خان نے کہا: اس بار بھی توتاری ہی بجے گا۔

Sameer Shamim Khan with Supriya Sule during the election campaign. Picture: INN
سمیر شمیم خان انتخابی مہم میں سپریہ سُلے کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این
این سی پی (شرد پوار) کی لیڈر سپریہ سُلے نے ممبرا پربھاگ ۳۳؍ میں اپنی پارٹی کےامیدواروں کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’ہم کسی پر تنقید کر کے نہیں اپنے کام کی وجہ سے منتخب ہوتے ہیں۔‘‘اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’اس بار بھی ہم جیت کر آئیں گے اور عوام کی خدمت میں لگ جائیں گے۔‘‘ سپریہ سلے نے انتخابی جلسہ میں امڈنے والی بھیڑ سے این سی پی (ایس پی ) کے امیدواروں کووٹ دینے کی اپیل کی۔ 
  پربھاگ ۳۳؍ سے شرد پوار کی پارٹی نے کھانچے محمد زید، سلمیٰ محمد اسلم انصاری ، سُرمے نادرہ یاسین اور خان سمیر شمیم کو امیدوار بنایا ہے۔  ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ’’ہم ڈرنے اور ڈرانے والوں میں سے نہیں ،ہم اور ہماری ٹیم کام کرنے والی ہے۔ ہم نے ہمیشہ کام اور نظریات کی بنیاد پرووٹ مانگا  اور اس بار بھی کام کرنے والوں کی ٹیم میدان میں کھڑی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے این سی پی (ایس پی) کے ممبرا کلوا کے صدر شمیم خان کابیٹا، سابق کارپوریٹر مرحوم یاسین سرمے کی بیوی اور سماجی کاکارکن عمران سرمے کی والدہ ، سابق کارپوریٹر سرمے نادرہ یاسین ، الماس کالونی علاقہ کے معروف سماجی کارکن عتیق کھانچے کا بیٹا محمد زید اوررشید کمپاؤنڈکے مشہور سوشل ورکر زبیر انصاری کی بھابی کی کامیابی کی اپیل کی ۔ اس موقع پر شمیم خان نے کہا کہ صرف بجٹ لانے کابینر لگا دینے سے کام نہیں ہوتا عوام کو اس فنڈ سے  ہونے  والا کام بھی نظر آنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ ہمارے لوگ کام کا بورڈ اور بینر نہیں لگاتے کام کر کے دکھاتے ہیں ۔ ‘‘شمیم خان نے کہا کہ ’’  میری سماجی خدمات سے شہر واقف ہے میں نے کبھی کرسی کا لالچ نہیں کیا اس بار پہلی مرتبہ میرا بیٹا الیکشن میں کھڑا ہوا ہے ۔اس  کے ساتھ اچھی ٹیم ہے ان چاروں کو کامیاب بنائیں۔‘‘واضح رہے کہ  ان کی پارٹی کے امیدواروں کا نشان ’توتاری بجاتا آدمی‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK