• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم `شعلے اپنے اصل اختتام کے ساتھ انڈین فلم فیسٹیول آف سڈنی میں دکھائی جائے گی

Updated: September 24, 2025, 5:00 PM IST | Mumbai

بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ اپنے اصل اختتام کے ساتھ انڈین فلم فیسٹیول آف سڈنی میں دکھائی جائے گی۔ سڈنی کے انڈین فلم فیسٹیول آف سڈنی نے اعلان کیا ہے کہ نئی بحال ہونے والی فلم شعلے اس اکتوبر میں فیسٹیول کی مرکزی توجہ کا مرکز ہوگی۔

Sholay.Photo:INN
شعلے۔ تصویر:آئی این این

 بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ اپنے اصل اختتام کے ساتھ انڈین فلم فیسٹیول آف سڈنی میں دکھائی جائے گی۔ سڈنی کے انڈین فلم فیسٹیول آف سڈنی نے اعلان کیا ہے کہ نئی بحال ہونے والی فلم شعلے اس اکتوبر میں فیسٹیول کی مرکزی توجہ کا مرکز ہوگی۔ یہ فیسٹیول۹؍ سے۱۱؍ اکتوبر تک جاری رہے گا اور تین دنوں تک ہندوستانی سنیما کا جشن منایا جائے گا۔ 
ہندوستانی سنیما کی سب سے آئیکونک فلموں میں سے ایک شعلے کو فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور سپی فلمز نے۴؍ کے کوالیٹی میں بحال کیا ہے۔ اس عمل میں کئی سال لگے، لندن سے ایک نایاب کلر پرنٹ تلاش کرنا، ممبئی کے ایک گودام سے اصل کیمرہ نگیٹیوز اور کھوئے ہوئے سین کو واپس پانا شامل تھا۔ اس کا نتیجہ شاندار وژول  اور آڈیو کوالیٹی، جس سے فلم کو اس کے اصل۷۰؍ ایم ایم فارمیٹ میں دوبارہ زندہ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر  یہ ہدایت کار رمیش سپی کی طرف سے تصور کردہ اصل اختتام کو پیش کرے گا، جس میں ٹھاکر گبر سنگھ کومار کراپنے خاندان کا بدلہ لیتاہے۔  نئی فلم شعلے کا ورلڈ پریمیر اس ماہ کے آغاز میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا تھا اور اب یہ سڈنی میں دکھائی جائے گی۔
فیسٹیول کے ڈائریکٹر میتو بھومک لینگے نے کہا کہ ’’شعلے صرف ایک فلم نہیں ہے، یہ ہندوستانی کہانیوں، یادوں اور لوک داستانوں کا حصہ ہے۔ اتنے برسوں کے بعد اس کے اصل انجام کو واپس لانا نہ صرف ایک مختلف منظر کو شامل کرنا ہے، بلکہ اس کے تخلیق کار کے پورے وژن کو بحال کرنا ہے۔ شعلے کے۵۰؍ سال مکمل ہونے کے اس موقع پر، ہم اس ہمت کا احترام کررہے ہیں جو سنیما کو چیلنج  کرنے، ثابت قدم رہنے اور اپنی اصل شکل میں واپس آنے کی طاقت دیتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اب سڈنی کے شائقین  اس فلم کو اسی طرح دیکھ سکیں گے، جیسے اسے شروع سے دیکھنے کا ارادہ تھا۔ فلم شعلے کے علاوہ  فیسٹیول میں۱۵؍ سے زیادہ منتخب فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں مختلف زبان، انواع اور فارمیٹس شامل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK