رام گوپال ورما اور منوج باجپئی کی سپر ہٹ جوڑی ’ستیہ‘ کے بعد سنسنی خیز ہارر کامیڈی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے گی۔
EPAPER
Updated: September 02, 2025, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai
رام گوپال ورما اور منوج باجپئی کی سپر ہٹ جوڑی ’ستیہ‘ کے بعد سنسنی خیز ہارر کامیڈی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے گی۔
رام گوپال ورما اور منوج باجپئی کی سپر ہٹ جوڑی ’ستیہ‘ کے بعد سنسنی خیز ہارر کامیڈی فلم ’’پولیس اسٹیشن میں بھوت‘‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے گی۔ تاریخ رقم کرنے والی فلم ستیہ کے بعد تقریباً تین دہائیوں کے بعد ہدایت کار رام گوپال ورما اور اداکار منوج باجپئی ایک بار پھر ایک ساتھ آرہے ہیں۔
اس فلم میں منوج باجپئی کے ساتھ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا بھی ہیں جس سے فلم شائقین کی دلچسی بڑھ گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور پہلا شیڈول بھی مکمل ہو گیا ہے جس میں خوف، طنز اور آر جی وی کے کہانی سنانے کے مخصوص انداز کی جھلک ملتی ہے۔ فلم میں ایک بنیادی سوال ہے، جو سیکوریٹی کے تصور کو یکسرالٹ دیتا ہے، ’’جب ہم ڈرتے ہیں تو پولیس اسٹیشن کی جانب بھاگتے ہیں، لیکن جب پولیس ڈرے گی تو وہ کہاں بھاگیں گے؟‘‘
فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ہدایت کار رام گوپال ورما نے کہا کہ ’’ستیہ کے بعد منوج کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پرانی اور دلچسپ یادوں کو دہرانے جیسا ہے ڈر اس وقت سب سے زیادہ خوفناک ہو جاتا ہے ، جب یہ تحفظ کی سب سے بڑی اتھاریٹی کو چیلنج کرتا ہے اور پولیس اسٹیشن طاقت کا وہی حتمی مظہر ہے۔