Inquilab Logo

کاجول کی اگلی فلم `سلام وینکی کی شوٹنگ شروع

Updated: February 12, 2022, 12:10 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز کاجول نے اپنی آنے والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ کا اعلان کیا ہے

Kajol. Picture: INN
اداکارہ کاجول ۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز کاجول نے اپنی آنے والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ کا اعلان کیا ہے۔فلم تری بھنگ کے بعد کاجول نے اپنی اگلی نئی فلم سلام وینکی کا اعلان کیا ہے۔ ریوتی اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے فلم کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ کاجول نے انسٹاگرام پر ریوتی کے ساتھ فلم کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں کاجول کے کردار کی جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ تصویروں کے ساتھ کاجول نے لکھا ’’آج ہم ایک ایسی کہانی کا سفر شروع کر رہے ہیں جسے سنانے کی بہت ضرورت تھی۔ ایک ایسا راستہ جس پر چلنا ضروری تھا اور ایک ایسی زندگی جس کا جشن منایا جانا چاہئے۔ سلام وینکی کی اس ناقابل یقین سچی کہانی پرمبنی فلم کی  ریلیزکی   منتظر ہوں۔‘‘ سلام وینکی کو سورج سنگھ، شردھا اگروال اور ورشا ککریجا  کے ذریعہ پروڈیوس کیا جارہاہے۔ فلم کی کہانی سچے واقعات اور کرداروں سے متاثر ہے۔ کاجول سلام وینکی میں ایک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مشکل حالات سے نبرد آزما ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK