بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنی دلکش اداکاری اور رقص کے ذریعے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔۹۰ءکی دہائی میں ان کا شمار ہندی فلموں کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔
EPAPER
Updated: November 19, 2026, 1:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنی دلکش اداکاری اور رقص کے ذریعے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔۹۰ءکی دہائی میں ان کا شمار ہندی فلموں کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت نے اپنی دلکش اداکاری اور رقص کے ذریعے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔۹۰ءکی دہائی میں ان کا شمار ہندی فلموں کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جب مادھوری نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا تو ان کی عمر محض ۱۶؍برس تھی اور وہ اپنی بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری کررہی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی انہی امتحانات کے سبب کچھ عرصے کے لیے ملتوی کرنی پڑی تھی۔
حال ہی میں مادھوری دکشت نے کوئز شو ’کون ہو نار کروڑپتی‘ کی میزبانی کے دوران اپنے فلمی سفر کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ اس پروگرام میں معروف مراٹھی اور ہندی اداکار اشوک صراف مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئےتھے۔
وہ اپنی فلم ’آدی اننت‘ کی تشہیر کے لیے اداکار سنکرشن کرہاڈے کے ساتھ پروگرام میں پہنچے تھے۔ گفتگو کے دوران اشوک صراف نے مادھوری کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات اور فلمی تجربات کا ذکر کیا۔
انہوںنےبتایا کہ ان کی مادھوری دکشت سے پہلی ملاقات ۱۹۸۴ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’ابودھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ یہ مادھوری کی پہلی فلم تھی۔ اس وقت وہ کم عمر تھیں اور فلمی دنیا میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی تھیں۔ مادھوری نے بھی اس موقع پر بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں انہیں اپنی تعلیم اور اداکاری دونوںکے درمیان توازن قائم رکھنا پڑتاتھا۔مادھوری کے مطابق اس وقت وہ بارہویں جماعت میں زیر تعلیم تھیں اور بورڈ کے امتحانات قریب تھے۔ اسی وجہ سے فلم کی شوٹنگ مئی تک ملتوی کردی گئی تھی تاکہ وہ پہلے اپنی پڑھائی اور امتحانات پر توجہ دےسکیں۔ اس واقعےسے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے باوجود مادھوری نے اپنی تعلیم کو نظرانداز نہیں کیا تھا۔