• Sat, 28 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شردھا کپور نے ۸؍ کلو وزنی گھنگھرو باندھ کر ۲۵ دن تک ریہرسل کی

Updated: November 28, 2026, 12:49 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

فلموں میں اداکاری کے لیے فنکاروں کو کئی مرتبہ غیرمعمولی محنت اور مشقت سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن جب کسی فنکار کو کسی روایتی فن کی باریکیوں کو سیکھ کر پردے پر پیش کرنا ہو تو اس کی تیاری مزید مشکل ہوجاتی ہے۔

Shraddha Kapoor. Photo: INN
شردھا کپور۔ تصویر: آئی این این

فلموں میں اداکاری کے لیے فنکاروں کو کئی مرتبہ غیرمعمولی محنت اور مشقت سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن جب کسی فنکار کو کسی روایتی فن کی باریکیوں کو سیکھ کر پردے پر پیش کرنا ہو تو اس کی تیاری مزید مشکل ہوجاتی ہے۔ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ایٹھا‘ میں معروف تماشا اور لاونی فنکارہ وٹھابائی بھاؤ مانگ نارائن گاؤں کر کا کردار ادا کرنے کے لیے خاصی محنت کررہی ہیں۔ اس کردار کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لیے انہوں نے ایسی مشق کی کہ ان کے پیر تک سوج گئے۔حال ہی میں پونے میں فلم کے گیت ’جی جی رےجی‘ کی رونمائی کے موقع پر ہدایت کار لکشمن اُتیکر نے شردھا کی محنت کا دلچسپ قصہ سنایا۔

یہ بھی پڑھئے:سکیش چندر شیکھر کا نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری کے خلاف قانونی نوٹس

انہوں نے بتایا کہ اس گیت کی کوریوگرافی ویبھوی مرچنٹ نےکی ہے اور اس کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے مڈ آئی لینڈ میں ایک بڑا سیٹ تیار کیا گیا تھا۔ گیت کی تیاری کے سلسلے میں شردھا نے مسلسل ۲۵ دن تک ریہرسل کی۔ وہ روزانہ اپنے دونوں پیروں میں چار چار کلویعنی مجموعی طور پر۸؍کلو وزنی گھنگھرو  باندھ کر تقریباً۸؍گھنٹے مشق کرتی تھیں۔مسلسل مشق کے باعث ان کے پیر سوج جاتے تھے، لیکن انہوں نے اپنی تیاری میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔لکشمن اُتیکر کے مطابق گیت کی شوٹنگ کا پہلا دن بخوبی گزر گیا، لیکن دوسرے دن شردھا کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے سبب چوٹ آگئی اور شوٹنگ روکنی پڑی۔ ہدایت کار نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ رکنے کااتنا افسوس نہیں تھا جتنا شردھا کو روتے ہوئے دیکھ کر ہوا۔ وہ اس کردار کو لے کر بے حد پرجوش تھیں اور پوری لگن کے ساتھ کام کررہی تھیں۔ چوٹ کی وجہ سے کام رک جانے پر وہ بہت دکھی ہوگئی تھیں۔تاہم شردھا نے ہمت نہیں ہاری۔ ہدایت کار کے مطابق وہ تقریباً ایک ماہ میں صحت یاب ہوگئیں اور دوبارہ شوٹنگ کے لیے تیار تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK