Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں شروتی ہاسن مایوسی محسوس کر رہی ہیں

Updated: May 13, 2020, 3:44 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں رہ کر مایوسی محسوس کررہی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان بالی ووڈ مشہور و معروف فنکار اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اس وقت شروتی ہاسن خود کو جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

shrutihaasan.photo:inquilab
شروتی ہاسن۔تصویر:انقلاب

 بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں رہ کر مایوسی محسوس کررہی ہیں۔ 
 کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے درمیان بالی ووڈ مشہور و معروف فنکار اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ اس وقت شروتی ہاسن خود کو جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں قیام کے دوران انہیں ناکامی جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ’’مایوس کرنے والا احساس آتا ہے لیکن ہم جو ایک کام کرسکتے ہیں وہ ہے گھر ہی پر رہنا۔ سبھی دن اچھے نہیں ہوتے ہیں۔ کچھ دن صبح سویرے اٹھتی ہوں تو مایوس ہوتی ہوں لیکن پھر سوچتی ہوں کہ مجھے مثبت رہنا ہے۔ میں لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں پھر محسوس ہوتا ہے کہ میرے پاس گھر ہے،کھانا ہے۔‘‘
 شروتی ہاسن نے بتایا کہ وہ کیسے قرنطینہ میں روحانی چیزوں سے منسلک ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اس جگہ کے حصول کیلئے ایک طویل عرصے سے کام کر رہی ہوں۔ میرے والد نے مجھے ایک دوست کی طرح مشورہ دیا ہے۔ ایک وقت تھا جب میں ادھر ادھر بھاگ رہی تھی۔ کچھ عادتیں ہیں جنہیں میں بدلنا چاہتی تھی۔ اس کورنٹائن وقت میں میں خود سے پیار کرنے کے بارے میں جان رہی ہوں۔ میرا کھانے کے ساتھ تعلق کافی گہرا ہوگیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK